وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ۲۲ اکتوبر کو چترال کا متوقع دورہ کرینگے
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ۲۲ اکتوبر بروز بدھ چترال لوئیر کا متوقع دورہ کرینگے، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے زرائع کےمطابق وزیراعظم دن گیارہ بجے چترال آئیر پورٹ پہنچیں گے، جہاں سے بذریعہ ہیلی سید آباد جائیں گے جہاں وہ چترال کیلئے اعلان کردہ دانش اسکول کی سنگ بنیاد رکھیں گے، جس کے بعد اپنے پرسنل سیکریٹری فضل الرحمن کے گھر گہریت جائیں گے، اور انھیں شادی کی مبارک باد دیں گے۔ جہاں گزشتہ دنوں فضل الرحمن رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں،
اس موقع پر چترال کے سیاسی قائدین خصوصا پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے سینئر رہنما اّن سے ملاقات کریں گےاور چترال میں جاری یا تعطل کا شکار وفاقی منصوبوں کو تیز کرنے اور ان کیلئے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی جائیگی، جن میں چترال مستوج شندور روڈ، چترال کالاش ویلی اور گرم چشمہ روڈ سمیت لواری اپروچ روڈ شامل ہیں ، اسی طرح پی ایم ایل این کی گزشتہ حکومت میں چترال کیلئے منظور شدہ گیس پلانٹس کے دوبارہ بحالی کیلئے بھی اّن سے درخواست کی جائیگی۔ان کے علاوہ چترال کیلئے اعلان کردہ ہسپہتال ودیگر منصوبوں پر بھی بات ہوگی۔