پیغامِ تشکر – پریزیڈنٹ آغا خان ریجنل کونسل چترال
۔
روحانی پیشواِ اسماعیلی مسلمانان، ہزہائی نس شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم کے دورۂ چترال کے سلسلے میں، ریجنل کونسل لوئر چترال تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں (LEAs) اور ضلعی انتظامیہ کے تمام سرکاری محکموں کا تہہ دل سے شکریہ اور دلی قدردانی پیش کرتی ہے جنہوں نے اس اہم موقع پر بھرپور تعاون، معاونت اور انتھک خدمات انجام دیں۔
ہم بالخصوص آر پی او ملاکنڈ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس ، ڈی پی او لوئر چترال، ریسکیو 1122، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA)، محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W)، محکمہ زراعت، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، ٹی ایم او، اسپیشل برانچ اور دیگر تمام اداروں و محکموں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنی استطاعت سے بڑھ کر تعاون فراہم کیا اور اس تاریخی دورے کے کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔
ریجنل کونسل لوئر چترال خصوصاً سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر اہلکاروں کی پیشہ ورانہ خدمات، لگن اور شب و روز محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، جنہوں نے انتہائی ذمہ داری، نظم و ضبط اور مستعدی کے ساتھ His Highness شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم کے دورے کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا۔ ان کی مربوط کوششوں نے اس دورے کو پُرامن، محفوظ اور کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ہم اپنے مسلم اہلِ سنت بھائیوں کے بھی تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس دورے کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تعاون، محبت اور حمایت فراہم کی۔ ان کے جذبۂ اخوت اور یکجہتی نے بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کی ایک خوبصورت مثال قائم کی۔
ہم تمام اداروں، محکموں اور افراد کی خدمت، تعاون اور یکجہتی کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی یہی باہمی تعاون اور ہم آہنگی برقرار رہے گی۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو آپ کی مخلصانہ خدمات اور انتھک محنت کا بہترین اجر عطا فرمائے۔
مخلص،
پریزیڈنٹ
آغا خان ریجنل کونسل برائے لوئر چترال
