The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

Lawyers protest against loadshedding, faulty powerhouse اردو

Chitral Times

Lawyers protest against loadshedding, faulty powerhouse اردو

ایس آر ایس پی نے ٹاون بجلی کے بارے میں پہلے دن سے عوام سے
جھوٹ بولا،بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف وکلاء کا
احتجاج

چترال(بشیر حسین آزاد) چترال کے وکلاء نے چترال میں بجلی کے عدم دستیابی اور گولین دومیگاواٹ سے بجلی چترال شہر کو فراہم نہ کرنے پر منگل کے روز احتجاجی جلوس نکالا۔جلوس مختلف جگہوں سے ہوتے ہوئے بازار پُل پر جلسہ کی شکل اختیار کی۔احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے

Lawyersعبدالولی ایڈوکیٹ ،صدر بار ساجد اللہ ایڈوکیٹ اورنیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایس آر ایس پی پر شدید تنقید کیا۔اور کہا کہ ایس آر ایس پی نے منصوبے پر35کروڑ روپے خرچہ کرنے کے باوجود عوام کو ڈھائی سال گذرنے کےباوجود بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہا۔اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ اورڈسٹرکٹ گورنمنٹ پر اس معاملے پر سیاست بازی کا الزم لگایا۔مظاہرین نے کتبے اُٹھائے تھے جس میں
ایس آر ایس پی 355کروڑروپے کا حساب دو اور واپڈا مردہ باد ،ایم این اے،ایم پی ایز،ضلع ناظم مردہ باد،صوبائی ومرکزی حکومت مردہ باد کے نعرے درج تھے۔