The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 23 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال سمیت پاکستان میں کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی وسیع پیمانے پر موسمِ سرما امدادی مہم کی کامیاب تکمیل، ملک کے 28 سرد ترین اضلاع میں 22,000 ونٹر کٹس تقسیم کی گئیں

Chitral Times

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرنے پاکستان میں اپنی سالانہ موسمِ سرما امدادی مہم کے تحت 22,000 ونٹر کٹس کی تقسیم کامیابی سے مکمل کرلی ہے، جس کے ذریعے ملک بھر میں مستحق اور کمزور طبقات کو شدید سردی کے دوران ریلیف فراہم کیا گیا۔

اس انسانی ہمدردی کے منصوبے کے تحت ملک کے 28 سرد ترین اور برف باری سے متاثرہ اضلاع میں 22,000 ونٹر کٹس تقسیم کی گئیں۔ یہ امداد اُن علاقوں میں فراہم کی گئی جو سخت موسمی حالات سے شدید متاثر ہوئے، جن میں چترال سمیت خیبر پختونخوا کے سرد علاقے، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، نیز پنجاب اور سندھ کے وہ منتخب علاقے شامل ہیں جہاں درجہ حرارت غیر معمولی حد تک کم رہا۔

ہر ونٹر کٹ میں دو پالئیےسٹر رضائیاں، مرد و خواتین کے لیے گرم شالیں، اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل تھے، جس سے متاثرہ خاندانوں کو سخت سردی کا مقابلہ کرنے میں مدد ملی۔

منصوبے کی شفافیت اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز ، محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، مقامی انتطامیہ اور حیات فاؤنڈیشن کے ساتھ قریبی تعاون سے تکمیل کیا گیا۔

اس مشترکہ کاوش کے نتیجے میں 151,236 سے زائد افراد مستفید ہوئے، جو پاکستان میں کمزور طبقات کی فلاح و بہبود اور سردی سے پیدا ہونے والی مشکلات کے تدارک کے لیے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے عزم کا واضح اظہار ہے۔

chitraltimes king salman relief distribution pakistan 4 chitraltimes king salman relief distribution pakistan 3 chitraltimes king salman relief distribution pakistan 2