The Voice of Chitral since 2004
Monday, 27 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں محمد طلحہ محمود فاونڈیشن کے زیر اہتمام افطار دسترخوان کا سلسلہ جاری

Chitral Times

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں فلاحی خدمات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے افطار دسترخوان کا باقاعدہ اہتمام کیا جا رہا ہے، جو اپر چترال کے بونی، ضلع چترال کے مختلف علاقوں اور گلگت بلتستان کے ضلع دیامر (داریل، تانگیر اور چلاس) تک جاری ہے۔ فاؤنڈیشن کی یہ کاوش مستحق اور ضرورت مند افراد کے لیے ماہِ صیام میں سہولت اور آسانی کا ذریعہ بن رہی ہے۔

چترال شہر میں بائی پاس روڈ پر قائم مرکزی افطار دسترخوان کے علاوہ مختلف اہم مقامات پر بھی روزانہ کی بنیاد پر افطار کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ ان مقامات میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال، ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال چترال، شاہی مسجد چترال، ڈسٹرکٹ جیل، ریسکیو 1122 مرکز، دارالامان، دروش بازار، کیٹگری ڈی ہسپتال دروش، حمیّدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی اور دارالایتام چترال شامل ہیں۔ ان تمام مقامات پر روزانہ بڑی تعداد میں روزہ داروں کو باعزت انداز میں افطار فراہم کیا جا رہا ہے۔

فاؤنڈیشن کے منتظمین کے مطابق یہ فلاحی سلسلہ پورے رمضان المبارک جاری رہے گا، ان شاء اللہ، اور اس کا مقصد معاشرے کے کمزور اور ضرورت مند طبقات تک براہِ راست رسائی حاصل کر کے انہیں ماہِ صیام کی برکتوں میں شریک کرنا ہے۔ مقامی افراد نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے سماجی یکجہتی اور ہمدردی کی روشن مثال قرار دیا ہے۔

chitraltimes talha mehmood foundation aftar dastar khawan 3

chitraltimes talha mehmood foundation aftar dastar khawan 6 chitraltimes talha mehmood foundation aftar dastar khawan 5 chitraltimes talha mehmood foundation aftar dastar khawan 4 chitraltimes talha mehmood foundation aftar dastar khawan 2