The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 13 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

شندور پولو فیسٹیول کے دوسرے روز چار دلچسپ مقابلے، دو میچز چترال اور دو گلگت بلتستان کے نام، کل فائنل میں چترال اے اور گلگت اے آمنے سامنے ہوں گے

Chitral Times

شندور پولو فیسٹیول کے دوسرے روز چار دلچسپ مقابلے، دو میچز چترال اور دو گلگت بلتستان کے نام، کل فائنل میں چترال اے اور گلگت اے آمنے سامنے ہوں گے

شندور پولو فیسٹیول کے دوسرے روز چار دلچسپ مقابلے، دو میچز چترال اور دو گلگت بلتستان کے نام، کل فائنل میں چترال اے اور گلگت اے آمنے سامنے ہوں گے

شندور پولو فیسٹیول کے دوسرے روز چار دلچسپ مقابلے، دو میچز چترال اور دو گلگت بلتستان کے نام، کل فائنل میں چترال اے اور گلگت اے آمنے سامنے ہوں گے

.

شندور (نمائندہ چترال ٹائمز) شندور پولو فیسٹیول کے دوسرے روز چار دلچسپ اور سنسنی خیز میچ کھیلے گئے، جن میں دو میچز میں چترال جبکہ دو میں گلگت بلتستان کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔ شندور پولو گراؤنڈ تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا رہا اور خوشگوار موسم میں شائقین نے مقابلوں سے بھرپور لطف اٹھایا، تاہم سیاحوں نے شندور جانے والی سڑکوں کی خستہ حالی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

پہلا میچ چترال آفیسرز پولو ٹیم اور گلگت آفیسرز پولو ٹیم کے درمیان کھیلا گیا، جس میں گلگت آفیسرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چترال آفیسرز کو 3 کے مقابلے میں 11 گول سے شکست دے دی۔ میچ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان نے دیگر مہمانانِ گرامی کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

دوسرا میچ چترال پولو ٹیم سی اور گلگت پولو ٹیم سی کے درمیان ہوا۔ یہ مقابلہ بھی نہایت دلچسپ رہا جس میں گلگت پولو ٹیم سی نے چترال پولو ٹیم سی کو 4 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دی۔

تیسرے میچ میں چترال پولو ٹیم ڈی اور گلگت پولو ٹیم ڈی مدِمقابل ہوئے۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد چترال پولو ٹیم ڈی نے گلگت پولو ٹیم ڈی کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرایا۔ میچ کے بعد سیکریٹری پریزن گلگت بلتستان سردار اسد ہارون، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد، آر پی او ملاکنڈ اور دیگر مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

دن کے آخری میچ میں چترال بی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلگت بی کو 3 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے دی۔ اس موقع پر کور کمانڈر پشاور نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

فیسٹیول کے دوران ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد شندور پہنچی، تاہم متعدد سیاحوں نے شندور روڈ کی ناگفتہ بہ حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے سڑک کی فوری بہتری کا مطالبہ کیا۔

فیسٹیول کا فائنل میچ کل چترال اے اور گلگت بلتستان اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کے لیے شائقین پولو میں غیر معمولی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

chitraltimes shandur festival 26 view chitraltimes shandur festival 2nd day 20 chitraltimes shandur festival 2nd day 3 chitraltimes shandur festival 2nd day 4 chitraltimes shandur festival 2nd day 5 chitraltimes shandur festival 2nd day 6 chitraltimes shandur festival 2nd day 7 chitraltimes shandur festival 2nd day 9 chitraltimes shandur festival 2nd day 2 chitraltimes shandur festival 2nd day 12 chitraltimes shandur festival 2nd day 11 chitraltimes shandur festival 2nd day 10 chitraltimes shandur festival 2nd day 1