Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 غذر اور گلگت بلتستان انتظامیہ  بھارتی ایجنسی ”را“ کے کار ندوں کی طرف سے بدامنی پھیلانے کی تازہ کو ششوں کا نوٹس لیں۔ عمائدین لاسپور

Posted on
شیئر کریں:

 غذر اور گلگت بلتستان انتظامیہ  بھارتی ایجنسی ”را“ کے کار ندوں کی طرف سے بدامنی پھیلانے کی تازہ کو ششوں کا نوٹس لیں۔ عمائدین لاسپور

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) لا سپور اپر چترال کے عوام نے حکومت کی تو جہ گلگت بلتستان میں بھارتی ایجنسی ”را“ کے کار ندوں کی طرف سے بدامنی پھیلانے کی تازہ کو ششوں کی طرف مبذول کرتے ہوئے مطا لبہ کیاہے کہ ملک دشمن عنا صر کے خلا ف کریک ڈاون کیا جا ئے۔ ایک مشترکہ اخباری بیان میں سابق نا ظم زلفی ہنر شاہ اور چیئر مین ویلج کو نسل سور لاسپور بالیم محمد وزیر خا ن نے غذر گلگت بلتستان کے بعض شرپسند عنا صر کی طرف سے اشتعال انگیز ویڈیو پیغا ما ت اور اخباری بیا نات کی طرف دلا تے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ جشن شندور کے مو قع پر اگر غذر کی طرف سے بدا منی پھیلا نے کی کوشش کی گئی تو لا سپور کے عوام خا موش نہیں بیٹھینگے کسی نا خوشگوار واقعے کی ذمہ داری غذر گلگت بلتستان کی انتظا میہ پر عائد ہو گی۔ بیان میں صو با ئی حکومت کو یا د دلا یا گیا ہے کہ جب بھی کشمیر کا مسئلہ کسی فورم پر اٹھا یا جا ئے بھارتی کارندے شندور کو متنا زعہ بنا نے کی نا کام کو شش کر تے ہیں حا لیہ دنوں میں کشمیر ی رہنما یا سین ملک کو دی جا نے والی سزا کے خلاف شدید ردعمل آیا ہے اس لئے بھارتی لا بی نے ایک بار پھر شندور میں بد امنی پھیلا نے کی دھمکی دی ہے لاسپور کے عوام نے آرمی چیف اور کور کمانڈر سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
61694