پشاور ہائی کورٹ نے نااہلی کے خلاف ایم این اے چترال عبد الطیف کے پٹیشن کو خارج کردیا، خود کو متعلقہ عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے حکم
پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) پشاور ہائی کے دو روکنی بینچ نے ایم این اے چترال عبد لطیف کی طرف سے اپنے نااہلی کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر حکم سنا دیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں عبدلطیف کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔ یہ فیصلہ گزشتہ دنوں سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا تھا،
یاد رہے کہ انسداد دہشتگری عدالت کی طرف سے ایم این اے چترال عبد لطیف کو دس سال سزا سنائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے مذکورہ حکم کی بنیاد پر ایم این اے چترال عبد لطیف کو نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف موصوف نے پشاور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرکے حکم امتناعی عارضی حاصل کی تھی، جسکو آج عدالت نے اپنی دائرہ اختیار سے باہر قرار دے کر نمٹا دیا۔
قانونی ماہرین کے مطابق عبدالطیف نے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کے خلاف 15دن کے اندر کے اسلام آباد ہائی کورٹ جانا تھا اس کے لیے پہلے سرینڈر کرنا ضروری تھا اب 5 مہینہ گزر گئے اب جب بھی اپیل دائر کریگا تو فوری طور پر ریلیف ملنا مشکل ہوگا ۔