
Admission Announcement – Beacon of North School Chitral
Admission Announcement – Beacon of North School Chitral
اعلان داخلہ
اہل چترال کی سماجی، تعلیمی اور دینی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک ایسے تعلیمی ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا نظام تعلیم دور جدید کے علمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے ساتھ ساتھ قرآنی تعلیمات اور عملی اخلاقی تربیت پر بھی مشتمل ہے۔
بیکن آف نارتھ سکول کے نام سے قائم ہونے والا یہ ادارہ روایتی تعلیمی نصاب کے بجائے قرآن فہمی، اسلامی تربیت، جديد سائنسی علوم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انگریزی اور عربی زبان کی تعلیم و تدریس کا بہت ہی متوازن نظام و نصاب رکھتا ہے۔
بیکن آف نارتھ سکول کی امتیازی خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہاں تدریسی عمل کو آسان بنانے کے لیے مختلف سائنسی ماڈل، ویڈیو انیمیشن اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کو تر جیح دی جا رہی ہے۔
سکول کا تدریسی عملہ نہ صرف اعلی تعلیمی اسناد کا حامل ہے بلکہ تدریسی امور میں اعلی تعلیمی اداروں سے تربیت یافتہ بھی ہے۔ اس کے پرنسپل عالم اسلام کے مشہور تعلیمی ادارے ام القرا یونیورسٹی مکہ مکرمہ میں انگریزی زبان کے لیکچرر رہ چکے ہیں۔
بیکن (BEACON) انگزیزی زبان میں چراغِ راہ کو کہا جاتا ہے، اس ادارے کا وضع کردہ تعلیمی نظام صحیح معنوں میں چترال کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے تعلیمی رہنمائی کا جگمگاتا چراغ ثابت ہوگا اور ایک دن آئے گا یہ اپنے منفرد اور مستحکم تعلیمی نظام کے باعث چترال کی شناخت بن کر ابھرے گا۔