اور نفسیاتی بہبود کے فروغ کے لیے پروگرام کا آغاز
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں وے دا ویمن اینڈ یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ایک روزہ انسیپشن سیشن منعقد ہوا، جس میں آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) کے صنفی مساوات گرانٹ کے تحت “چترال میں ذہنی صحت اور نفسیاتی بہبود کے فروغ” (Promoting Mental Health and Psychosocial Well-being in Chitral) کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔
اس سیشن میں 25 اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی جن میں محکمہ سماجی بہبود، سپیشل ایجوکیشن اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ ، دارالامان چترال، ڈسٹرکٹ جیل چترال لوئیر، اے کے آر ایس پی عملہ، سول سوسائٹی تنظیموں، لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز (LSOs) اور سوشل سیکٹر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔
شرکاء نے اس اقدام کو چترال میں ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے اور خواتین و نوجوانوں کی نفسیاتی بہبود کے فروغ کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔