The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال گول نیشنل پارک میں مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ کا آغاز مارخور کی نایاب نسل کے تحفظ اور اس کی آبادی بڑھانے کے لئے اہم اقدام ہے۔ سلیم الدین

Chitral Times

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) چترال گول کمیونٹی ڈیولپمنٹ اینڈ کنزرویشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین سلیم الدین و دیگر بورڈ ممبران، نے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اور ڈویژنل فارسٹ آفیسر رضوان اللہ یوسفزئی کی انتھک محنت اور عزم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔کہ ان کی کوششوں کے نتیجے میں چترال گول نیشنل پارک میں مارخور کے تحفظ اور ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کا کامیاب آغاز ممکن ہوا ہے۔

ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ پروگرام نہ صرف مارخور کی نایاب نسل کے تحفظ اور اس کی آبادی بڑھانے کے لیے ایک اہم اقدام ہے، بلکہ اس سے مقامی کمیونٹی کو بھی معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔

چترال گول کمیونٹی ڈیولپمنٹ اینڈ کنزرویشن ایسوسی ایشن نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ یہ اقدامات علاقے کی حیاتیاتی تنوع کو محفوظ رکھنے میں سنگِ میل ثابت ہوں گے اور قدرتی ورثے کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنائیں گے۔

chitral gol national park2