شہزادہ خالد پرویز کا شیشی کوہ ویلی اور عشریت میں انتخابی اجتماعات سے خطاب، عوام کی طرف سے بھرپور شرکت اور پورجوش استقبال
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف پارلمینٹرین اور پاکستان مسلم لیگ ن کا مشترکہ اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے ٹو چترال لوئیر شہزادہ خالدپرویز اپنے انتخابی مہم کے سلسلے میں شیشی کوہ ویلی میں مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کیا، انھوں نے پرست، اوریت گول، پرگال، استروم ، تار، ٹینگیل، گاوچ ، بیرگہ نسار، برگہ بالا ودیگر مقاما ت پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ بحثیت تحصیل چیئرمین انتہائی نامساعد حالات کے باوجود علاقے کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، اور علاقے کے عمائدین کی مشورے سے تحصیل چیئرمین شپ کو چھوڑ کر صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے الیکشن لڑرہا ہوں تاکہ علاقے کے مذید بہتر خدمت کرسکوں ، انھوں نے کہاکہ چترال کے عوام باشغور ہیں امید ہے کہ اس دفعہ حذب اختلاف میں ممبر نہیں بھیجیں گےجسکی کی حکومت بننے کی چانسز ہیں ان ہی امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔ انھوں نے کہاکہ ۸ فروری کو پگھڑی کے نشان پر مہر لگاکر خدمت کا موقع دیں ، علاقے کے عوام نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔ مختلف اجتماعات میں لوگوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ اور شہزادہ خالد پرویز کا پرجوش استقبال کیا۔
گزشتہ رو زوہ اُرسون اور جنجریت کوہ کا دورہ کیا، جہاں کارنر میٹنگ اور عوامی اجتماعات سے خطاب کیا، اور اپنی آئندہ لائحہ عمل اور الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے عوام کو اگاہ کیا، انھوں نے کہا کہ چترال کے پسماندہ علاقوں کی ترقی انکی اولین ترجیح ہوگی۔ اگر علاقے کے عوام انھیں موقع دیا تو وہ مذید دلجمعی سے کام کرینگے۔ علاقے کے عوام نے شہزادہ خالد پرویز اپنی طرف سے مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کی۔
اس سے قبل عشریت میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین اور مسلم لیگ ن کا مشترکہ جلسہ منعقد کیا گیا۔ جلسہ میں عماٸدیں و نوجوانان عشریت کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسے کے مہمان خصوصی شھزادہ خالد پرویز مشترکہ امیدوار پی ٹی آئی پی اور مسلم لیگ ن پی کے ٹو تھے۔ عشریت کے عوام کی طرف سے سابق چٸیرمین شیر احمد ایڈوکیٹ شیر بہادر ۔ عشریت کو حق دو تحریک کا نماٸندہ قاضی اظہار نے عشریت کے مساٸل کے حوالے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اور عشریت کےمساٸل حل کرنے پر زور دیا۔ شھزادہ خالد پرویز نے جلسہ کے شرکإ اور عماٸدیں کا شکریہ ادا کیا۔اور عشریت کے مساٸل حل کرنے کی ہر ممکن یقین دہاٸی کی۔ اور اہالیاں عشریت میں پاٸی جانی والی مایوسی کو ختم کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ اہالیاں عشریت نے PTIP اور PMLN کے مشترکہ امیدوار شھزادہ خالد پرویز اور شھزادہ افتخار الدین کو ووٹ دے کر کامیاب کرنے کی مکمل یقین دہانی بھی کی۔

