The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

تحریک حقوق عوام اپر چترال کی کال پر عمائدین بونی کا اجلاس۔بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کا فیصلہ

Chitral Times

تحریک حقوق عوام اپر چترال کی کال پر عمائدین بونی کا اجلاس۔بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کا فیصلہ

تحریک حقوق عوام اپر چترال کی کال پر عمائدین بونی کا اجلاس۔بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کا فیصلہ

تحریک حقوق عوام اپر چترال کی کال پر عمائدین بونی کا اجلاس۔بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کا فیصلہ

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز) اپر چترال میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف جمعہ کے روز ایک ہنگامی اجلاس تحریک حقوق عوام اپر چترال کی کال پر بونی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائیندوں کے علاوه ڈسٹرکٹ بار اپر کے صدر محمد نواب خان ایڈوکیٹ اور قاضی ممتاز ایڈوکیٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما شاہ وزیر لال نے صدارت کی جبکہ شراکاء میں عبد السلام لال،سابق ناظم کشافت یونس ،تحریک حقوقِ عوام اپر کے صدر مختار احمد سنگین،پی پی پی کے سنئیر رہنما سردار ،سابق کونسلر رحمت سلام لال ،پاکستان مسلم لیگ نواز کے سنئیر نائب صدر پرویز لال اور ووربلی، قاضی بہادر علی،مذہبی سکالر سلطان نگاہ،سردار عجب وغیرہ موجود تھے۔

اجلاس کا آغاز کرتے ہوئے پرویز لال نےحالیہ بدترین لوڈ شیڈنگ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ رمضان کے مبارک مہینے محکمہ پیڈو لوگوں کو لوڈ شیڈنگ کی صورت میں سزا دے رہی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔محکمہ پیڈو لوگوں کو غیر ضروری انتشار پر اکسا رہی ہے اور جان بوجھ کر مسلے پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف ہے جو سمجھ سے بالا تر ہے۔انتظامیہ کو بروقت اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔میٹنگ کے جملہ شراکاء پرویز لال سے اتفاق کرتے ہوئے جدوجہد کو جاندار اور منظم بنانے کے لیے کل 24 مارچ کو ایک اور باضابطہ میٹنگ بلانے کی سفارش کی جس میں تمام منتخب بلدیاتی نمائیندوں اور دیگر معززین کو بھی شامل کرکے لایحہ عمل تیار کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا گیا اور کل کے میٹنگ میں اگلے لایحہ کے بارے ختمی فیصلہ کیا جائیگا۔

یاد رہے کہ ہیڈ کوارٹر بونی میں جہاں عوامِ بونی کے علاوه تمام ہیڈ اف ڈیپارٹمنٹ،ہزاروں مسافر اور ملازمین رہتے ہیں اس وقت نہ افظاری میں بجلی ہے اور نہ سحری میں۔بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ عوام کے لیے ناقابل برداشت ہو چکی۔تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق عوام بونی بھی احتجاج مجبور ہیں۔

chitraltimes upper chitral protest for electricity