The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

یونیورسٹی آف چترال کے لیے سین لشٹ میں اراضی کے حصول کے لیے زمین مالکان کو معاوضہ کی ادائیگی شروع کردی گئی

Chitral Times

چترال چترال ٹایمز رپورٹ ) وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کی انتھک کوشش اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی معاونت سے یونیورسٹی آف چترال نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ یونیورسٹی آف چترال کے لیے سین لشٹ چترال میں 200 کنال اراضی کے حصول کے لیے زمین کے مالکان کو معاوضہ کی ادائیگی ڈی سی آفس لوئر چترال کی جانب سے شروغ کر دیا گیا۔ گزشتہ دن ڈپٹی کمشنر انوار الحق نے زمین مالکان میں چیک تقسیم کی۔ یونیورسٹی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق زمین کی حصول کا مرحلہ آئیندہ 2، 3 روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ اس کے بعد کنسلٹنٹ جو کہ پہلے ہی ہائر کیا جا چکا ہے۔ سائٹ پر عملی کام جلدی شروع کریگا۔ وائس چانسلر یونورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کی زیر قیادت یونیورسٹی کی ترقی کا سفر جاری ہے ۔

اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ محمود خان، معاون خصوصی وزیر زادہ، وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران خان بنگش،سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن داوود خان، اور ڈپٹی کمشنر انوارالحق کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے زمین کی حصول کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ کی بھر پور مدد کی۔ اور وائس چانسلر نے امید ظاہر کی کہ آئیندہ بھی ان سب کا تعاون اس طرح جاری رہے گا۔

chitraltimes dc lower chitral anwarulhaq distributes cheques university compansation 2 chitraltimes dc lower chitral anwarulhaq distributes cheques university compansation 1