The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

کالاش ویلیز روڈ کی لینڈ کمپنسیشن اسیسمنٹ کے بعد بہت جلد ادا کی جاییگی۔ڈپٹی کمشنر 

Chitral Times

کالاش ویلیز روڈ کی لینڈ کمپنسیشن اسیسمنٹ کے بعد بہت جلد ادا کی جاییگی۔ڈپٹی کمشنر 

کالاش ویلیز روڈ کی لینڈ کمپنسیشن اسیسمنٹ کے بعد بہت جلد ادا کی جاییگی۔ڈپٹی کمشنر 

کالاش ویلیز روڈ کی لینڈ کمپنسیشن اسیسمنٹ کے بعد بہت جلد ادا کی جاییگی۔۔ ڈپٹی کمشنر

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈپٹی کمشنر چترال انوار الحق نے کہا ہے۔ کہ کالاش ویلیز روڈ انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ یہ چترال میں سیاحت کے فروغ کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کالاش ویلیز و ملحقہ علاقہ ایون کا تابناک مستقبل اسی روڈ سے وابستہ ہے ۔ اور ہمیں خوشی ہے کہ ایون کے لوگ اس روڈ کی تعمیر کے حوالے سے مسائل کے حل میں انتظامیہ سے بھر پور تعاون کر رہے ہیں۔ جو کہ قابل تعریف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ایون کے ایک مقامی ہوٹل میں زیر تعمیر ایون کالاش ویلیز روڈ کے سلسلے میں لوگوں کے تحفظات دور کرنے اور معاوضے کی آدائیگیوں سے متعلق خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترل وقاص مسعود چوہدری ، ڈی ایچ او چترال فیاض رومی ، معروف قانون دان ایڈوکیٹ عبدالولی خان عابد ایون وی سی چیرمینان وجیہ الدین ، محمد رحمن عمائدین علاقہ شہزادہ افتخار المعروف جہانگیر ، حاجی محمد خان ، عبد المجید قریشی، عنایت اللہ اسیر ، جندولہ خان ، خیر الاعظم، حاجی بہادر علی کے علاوہ لینڈ اونرز کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ ڈپٹی کمشنر نےکہا ۔ کہ ایون کالاش ویلیز روڈ ایک بہترین روڈہو گا ۔ جس میں رائٹ آف وےکا خیال رکھا جائے گا ۔ چترال بائی پاس روڈ پر ان چیزوں کا خیال نہیں رکھا گیا ۔ جس کی وجہ سےبائی پاس روڈ ابھی سے مسائل و مشکلات سے دوچار ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کو یقین دلایا ۔ کہ روڈ کمپنسیشن کیلئے کسی قسم پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ اور موقع پر موجود اسسٹنٹ کمشنر چترال اور لینڈ سٹلمنٹ تحصیلدار کو ہدایت کی ۔ کہ وہ دیگر تمام مصروفیات موخر کرکے روڈکی اسسمنٹ مکمل کریں ۔ تاکہ لوگوں کی زمینات کی آدائیگیاں جلد سے جلد ہوسکیں ۔

انہوں نے کہا کہ سڑک اپنے ڈیزائن اور ڈرائنگ کے مطابق تعمیر کیا جائے گا ۔ اور کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبد الولی خان ایڈوکیٹ نے کہا ۔ کہ سڑکیں بار بار نہیں بنا کرتیں ۔ اس لئے روڈ کی تعمیر میں کسی بھی قسم کی رو رعایت نہیں رکھی جائے ۔ اور نقشے کے مطابق اسے مکمل کیا جائے ۔ تاکہ آنے والی نسلیں روڈ کے مسائل سے دوچار نہ ہوں ۔ وقتی مصلحت پسندی سے قیمتی روڈ متاثر ہوگا ۔ قبل ازین جب ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر ایون پہنچے تو معروف کاروباری شخصیت خیرالاعظم نے دونوں مہمانوں کو چترالی ٹوپی پہنایا ۔

بعد آزان ویلج چیرمین وجیہ الدین نے اپنے خطاب میں سڑک کےحوالے سے لوگوں کے تحفظات سے ڈپٹی کمشنر چترال کو آگاہ کیا ۔ اور مطالبہ کیا ۔ کہ ایون چیک پوسٹ تک معاوضے کی آدائیگی بلاتاخیر کیا جائے ۔ اس موقع پر ویلج چیرمین محمد رحمن ، عنایت اللہ اسیر ، عبدالمجید قریشی نے خطاب بھی کیا ۔

chitraltimes dc chitral lower ayun visit 3 chitraltimes dc chitral lower ayun visit 1