The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

سروس کوریڈور کو سی پیک روڈ میں شامل کیا جایے’ سرتاج احمد خان

Chitral Times

سروس کوریڈور کو سی پیک روڈ میں شامل کیا جایے’ سرتاج احمد خان

چترال ( محکم الدین ) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے صدر سرتاج احمد خان نے مطالبہ کیا ہے ۔ کہ سی پیک روڈ جسے ٹرپل اے سی تعمیر کررہا ہے ۔ اُس میں سروس کوریڈور کو شامل کیا جائے ۔ چترال پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کا چترال کو سی پیک میں شامل کرنا قابل تعریف ہے ۔ تاہم اس روٹ کو اگر مین سی پیک رو ڈ کی طرح سر اس میں وس کوریڈور کے بغیر تعمیر کی گئی ، تو اس کے مطلوبہ فوائد حاصل نہیں ہو ں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ گیس ، بجلی اور فائبر اپٹک گزارنے کیلئے سروس کوریڈور کو اس میں شامل کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ نیز اس میں انڈسٹریل پیکجز ہونے چاہیں ۔ انہوں نے کہا ، کہ AAACشندور تا چترال سی پیک روٹ کا سروے کر رہاہے جو کہ 154کلومیٹر ہے ۔ اور روڈ چوڑائی 50فٹ جبکہ دونوں طرف چا ر چار فٹ شولڈر چھوڑے جائیں گے ۔ انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ۔ کہ ایف ڈبلیو او ، صوبائی حکومت اور واپڈا ہر کوئی اپنی ٹرانسمیشن لائینیں بچھانا شروع کر دیں ۔ تو چترال کی تمام زمینات ان ٹرانمیشن ٹاورز کی نظر ہو جائیں گے ۔ اس لئے ضرورت اس امر کی ہے ۔ ان کو انڈر گراؤنڈ بچھانے کا انتظام کیا جائے ۔ سرتاج احمد خان نے کہا ۔ اس روٹ میں مستوج میں اکنامک زون ،ارندو ڈرائی پورٹ اور ون بلٹ ون روٹ کے تحت شاہ سلیم روڈ کو بھی شامل کیا جائے ۔