The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اسیران ناموس رسالتؐ چترال جیل سے رہا کردئیے گئے

Chitral Times

اسیران ناموس رسالتؐ چترال جیل سے رہا کردئیے گئے

چترال (بشیر حسین آزاد) مقامی عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد تمام اسیران ناموس رسالتؐ جمعہ کی رات چترال جیل سے رہا کردئیے گئے۔ڈسٹرکٹ جیل کے باہرسابق ایم پی اے مولاناعبدالرحمن،قاری جمال عبدالناصر،مولانا فتح الباری،مولانا عبدالسمیع آزاد،نصرت الٰہی اورقاضی محمد نسیم کے علاوہ تمام اسیران ناموس رسالتؐ کے رشتہ داروں نے قیدیوں کا استقبال کیا۔یاد رہے کہ اسیران ناموس رسالتؐ پچھلے ڈیڑھ ماہ سے زیادہ عرصہ جیل میں تھے۔ اسیران ناموس رسالتؐ کی رہائی کے سلسلے میں علمائے کرام کے ایک وفد نے تمام قیدیوں کے سرپرستوں کے ہمراہ گذشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر چترال اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے ملاقات کرکے انکے خلاف دفعہ 324کو ہٹانے کی درخواست کی تھی جس پر انتظامیہ نے مذکورہ دفعہ کو مقدمے سے ہٹا دیا جس کے نتیجے میں قیدیوں کی رہائی میں آسانی ہو گئی۔ جمعہ کے روزسول جج ون چترال کی عدالت میں قیدیوں کے درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی اور عدالت نے تمام اسیران کی ضمانت منظور کر لی۔کیس کی پیروی معروف قانون دان وقاص احمد ایڈوکیٹ نے کی جبکہ خصوصی معاونت عبدالولی خان عابدایڈوکیٹ، ساجداللہ ایڈوکیٹ، منظوراحمد ایڈوکیٹ اور رضاعلی ایڈوکیٹ نے کی۔ بعد ازاں دیگر ضروری دفتری امور نمٹانے کے بعد جمعہ کی شام افطاری کے بعد تمام اسیران ناموس رسالتؐ چترال جیل سے رہا کر دئیے گئے۔