The Voice of Chitral since 2004
Monday, 9 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اے سی چترال عبدالاکرم دکانوں کاتفصیلی معائنہ 

Chitral Times

اے سی چترال عبدالاکرم دکانوں کاتفصیلی معائنہ 

چترال(بشیر حسین آزاد) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے چمرکن ڈوک اوربروزبازاروں میں تفصیلی چیکنگ کیا جس کے دوران درجنوں دوکانداروں کے خلاف ایف آئی آرکردیا جبکہ کئی ایک کو جرمانے کی سز ا سنادی اور ایک میڈیکل اسٹورکوغیر مجاز اپریشن کی پاداش میں سیل کیا۔ معائنہ ٹیم نے چمرکن ڈوک اوربروزبازارکے چیکنگ کے دوران جنرل سٹور،سبزی فروشوں،نانبائیوں،مرغی فروشوں،نائیوں اوربیکری والوں کونرخنامے نہ رکھنے، غیرمعیاری اشیائے خوردنی رکھنے ،کم وزن اورصفائی کی ناقص انتظام پرچالان کردیا ۔ بروزکے مقام پر سڑک کے کنارے میں گاڑیاں کھڑی کرنے پرنو ٹیکسی ڈرائیوروں کا بھی چالان کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے سبزی فروشوں اور مرغی فروشوں کو نرخ نامے کے مطابق اشیاء کی فروخت کا سختی سے حکم دیا اور ہدایت کی کہ فضلات اور گندگی بازار کے نالوں میں نہ ڈالیں ایک جگہ جمع کریں بعد میں ٹی ایم او اہلکار انہیں ٹھکانے لگائینگے۔ انہوں نے زائد المیعاد اشیا،دودھ، سافٹ ڈرنک اور منرل واٹر سمیت دوسرے اشیائے خوردنی رکھنے والوں کا بھی چالان کرکے سامان سرکاری قبضے میں لے لیا۔ اس موقع پر انہوں نے دکانداروں کو انتباہ کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے جیبوں پرڈاکہ ڈالنے اور انہیں خوراک کے نام پر زہر کھلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ معیاری اشیاء عوام کوفراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہیں عوام بھی غیرمعیاری اورکم وزن کے مرتکب دکانداروں کی نشاندہی کرکے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔