چترال (نمائندہ چترال نیوز) چترال شہر اتالیق بازار میں کرایہ داری کا نیا نظام متعارف کیا گیا ہے. اس نظام کے بارے میں ہمارے نمائندے کو بتاتے ہوے ونگ کمانڈر فرداد علی شاہ نے بتایا کہ انہوں نے یہ نظام بہت سوچ بچار کے بعد اور انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوے متعارف کیا ہے. اس نظام کے مطابق کرایہ پر دکان حاصل کرنے والا کوئی پگڑی یا سیکورٹی نہیں جمع کریگا بلکہ صرف دکان کا ایک سال کا کرایہ پیشگی ادا کرے گا. اور کوئی ماہانہ کرایہ ادا نہیں کرے گا.. اگر سال کے بعد دکاندار کاروبارجاری رکھنا چاہتا ہو تو اسی طرح اگلے سال کا کرآیہ یکمشت ادا کرے گا اورماہانہ کرایہ ادا کرنے کی جھنجھٹ سے آزاد ہوگا. انہوں نے بتایا کہ نظام متعارف کرنے سے پہلے بہت سوچ بچار کی. انہوں نے ایک سروے بھی کیا اوردکانداروں کو دونوں پرانا اور نیا نظام پیش کیا توسو فیصد دکانداروں نے نیے نظام کو پسند کیا. انہوں نے کہا کہ انھیں یقین ہے کے انکا یہ نظام بہت جلد پورے ملک میں اپنایا جائیگا. کیونکہ اس میں انصاف بھی ہے’میزان بھی ہے اورآسانی بھی ہے