سی اینڈ ڈبلیو کی زیرنگرانی شاشہ گرم چشمہ روڈ کا افتتاح
•Saif Ur Rehman Aziz•1 منٹ پڑھنے کا وقت
سی اینڈ ڈبلیو کی زیرنگرانی شاشہ گرم چشمہ روڈ کا افتتاح
تاریخ: November 14, 2016ایڈیٹر: Saif Ur Rehman Aziz
چترال (بشیر حسین آزاد)محکمہ سی اینڈ ڈ بلیوچترال کے زیرنگرانی تقریبا20ملین روپے کی لاگت سے تعمیرکردہ شاشہ گرم چشمہ روڈ کاہنگامی طور افتتاح بدست ممبرصوبائی اسمبلی سید سردارحسین کیاگیا ۔اس موقع پرایم پی اے نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گرم چشمہ روڈ یہاں کے عوام کے لئے زندگی اورموت کاسوال ہے جس کوترجیحی بنیاد پرفوری تعمیرکیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ یہاں سے کروڑوں روپے کی آلواورمٹرکاکاروبارہوتا ہے جس سے یہاں کے لوگ اپنے ضروریات زندگی پوری کرتے ہیں ۔ایم پی اے نے اس روڈ میں معیاری کام کرنے پرایکسین سی اینڈ ڈبلیومقبول اعظم،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال سید مظہرعلی شاہ اور متعلقہ ٹھیکہ دارکوخراج تحسین پیش کی کہ جنہوں نے علاقے کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے دن رات محنت کرکے روڈ کوبحال کردیا۔درین اثنا مقامی لوگوں نے گرم چشمہ روڈ کی تعمیر پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ اور اسے علاقے کی تعمیرو ترقی کیلئے پی پی کے رہنماؤں خاص کر سلیم خان کی طرف سے اہم تحفہ قرار دیا ہے ۔ اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے مہمانوں کو روایتی کھانوں کی ضیافت بھی دی