The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

Chitral Times

تورکہو (شراف الدین) تورکہو واشچ سے ریچ جاتے ہوئے گاڑی اجنو پل کراس کرتے ہوئے دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں دو افراد جان بحق او ر سات زخمی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز واشچ گاوں سے ویلس جیب نمبرCL-9612ریچ جارہی تھی کہ اجنوریچ پل میں برف باری کے دوران پھسل کر دریا ئے میں جاگری ۔ جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار 9 افراد میں سے دو افراد موقع پر جان بحق جبکہ سات معمولی زخمی ہیں ۔ سواریوں میں خواتین بھی تھے ۔ جوبالکل محفوظ رہے ۔ گاڑی شہزاد علی ولد شاہ غلام ساکن بوزند چلارہے تھے ۔ جو خود بھی زخمی ہے ۔ جان بحق افراد میں‌عزیز رحیم ولد عزیز بیگ اور جمیل ولد محمور بیگ ساکنا ن واشچ شامل ہیں ۔ جو دونوں ٹیچرز تھے۔ زخمیوں کوشاگرام ہسپتال پہنچایا گیا ہے ۔ جہاں سب کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو دریا سے نکالنے میں اجنو کے عوام نے مدد کی ۔ اور سب کو نکال لیا ہے۔ دریں‌اثنا تورکہو کے گردونواح‌میں‌بھی برف باری کاسلسلہ جاری ہے.