The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال کی ایک اور جواں سال بیٹی نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا

Chitral Times

چترال کی ایک اور جواں سال بیٹی نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا

تورکہو (نمائندہ چترال ٹائمز )تورکہو ریچ سے تعلق رکھنے والی طالبہ صالحہ رحمت دختر رحمت وزیر نے دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر مبینہ طور پر خودکشی کی ہے. مقامی پولیس نے چترال ٹائمز کو بتایا کہ طالبہ چترال کے ایک گورنمنٹ کالج میں‌فسٹ ائیر کی اسٹوڈنٹ تھی، انکی عمر تقریبا اٹھارہ برس تھی. انھوں‌نے فسٹ ائیر کے رزلٹ آوٹ ہونے کے بعد نمبر کم آنے پر دلبرداشتہ ہوکر مبینہ طور پر اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا ہے. عینی شاہدین کے مطابق انھوں‌نے دریائے تورکہو میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی ہے ، مقامی پولیس میں‌رپورٹ کے بعد لاش کی تلاش جاری ہے . اخری اطلاع تک لاش نہیں‌ملی ہے .