آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس یعنی اگیگا کی کال پر لویر اور اپر چترال میں سرکاری ملازمین کا احتجاجی جلسہ
چترال (نمایندہ چترال ٹائمز )آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس یعنی اگیگا کی کال پر لویر اور اپر چترال میں تمام سرکاری دفاتر جزوی طور پر بند رہے جن میں سکول بھی شامل ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کی اس تنظیم کے زیر اہتمام سکول روڈ میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس میں مقرریں صدر اگیگا ضیاء الرحمن اور دیگر رہنما وقار احمد،سعود آزاد قشقاری، زاہد عالم، نثار احمد، نوید اقبال،سمیع الدین، ہدایت الرحمن، امتیاز الدین، مولانا یوسف، مولانا محمد قاسم، شہباز علی شاہ اور دوسروں نے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سرکاری ملازمین کے منہ سے نوالہ چھیننے کی ظالمانہ پالیسی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کی ٹیکس کا حجم 384ارب روپے سالانہ جبکہ سرمایہ داروں سے صرف 60ارب روپے حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات پرشدید افسوس کا اظہارکیاکہ صوبائی حکومت کے مشیر خزانہ اپنے 8مئی کے وعدے سے یو ٹرن لے لیا اور سرکاری ملازمین کے حق پر ڈاکہ ڈالا۔ انہوں نے مختلف محکمہ جات اور اداروں کے ملازمین کے تنخواہوں اور مراعات میں تفاوت کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہاکہ آئین پاکستان میں اس کی اجازت ہر گزنہیں ہے اور ڈی آر اے کو سو فیصد تک لے جانا ان کا ہدف ہے۔ انہوں نے مطالبات منظور نہ ہونے پر 23جون کو سرکاری دفاتر کی مکمل تالہ بندی اور قلم چھوڑہڑتال کا اعلان کیا۔
اسی طرح اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور صوبائی حکومت کی بجٹ کو یکسر مسترد کردیا گیا۔آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس ضلع اپر چترال کے زیر اہتمام اپر چترال کے تمام سرکاری ملازمین کا بھرپور احتجاجی مظاہرہ چرمین اگیگا عبدالجاوید خان کی قیادت مین ہیڈ کوارٹر بونی میں منعقد ہوا
احتجاجی مظاہرے میں اپر چترال کے سرکاری ملازمین بڑی تعداد میں شریک ہوئے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اپرچترال کے قائدین اور تمام تنظیموں کے ذمہ داران نے مظاہرین سے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں صوبائی حکومت کے حالیہ بجٹ کو یکسر مسترد کیا اور حسب ذیل قرارداد منظور کئے
صوبائی حکومت کے حالیہ بجٹ کو مکمل مسترد کرتے ہیں اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت کے طرز پر 30فیصد ڈسپرنٹی الاونس رنیک بیسک پر دیا جائے
اگر ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوئے تو تمام سرکاری ملازمین قلم چھوڑ،کام چھوڑ ہڑتال کرنے کے ساتھ ساتھ 25جون کو صوبائی اسمبلی کے سامنے بھر پور دھرنا دیا جائیگا جوکہ مطالبات کے حصول تک جاری رہیگا ۔






