Chitral Times

May 21, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حکومت خیبرپختونخواکا 3 لاکھ میٹرک ٹن مقامی گندم خریدنے کا فیصلہ، گندم کی فی من قیمت 3 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی 

شیئر کریں:

حکومت خیبرپختونخواکا 3 لاکھ میٹرک ٹن مقامی گندم خریدنے کا فیصلہ، گندم کی فی من قیمت 3 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیرصدارت گندم کی خریداری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ خوراک، محکمہ خزانہ اور محکمہ اطلاعات کے سیکرٹریز نے شرکت کی جبکہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ صوبے میں ضرورت کے مطابق گندم کی خریداری کے عمل کو شفاف بنانے کے حوالے سے اجلاس میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 3 لاکھ میٹرک ٹن مقامی گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں گندم کی فی من قیمت 3 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس ضمن میں گندم کی خریداری کیلئے 29 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کا کہنا تھا کہ گندم کی خریداری کے عمل کو شفاف بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس عمل کو شفاف اور آسان بنانے کے لیے حکومتی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ڈائریکٹر خوراک خیبرپختونخوا نے اجلاس کو بتایا کہ مئی کے مہینے میں خیبرپختونخوا حکومت گندم کی خریداری کا عمل شروع کردے گی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری مزید ہدایت کی کہ محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کا اس حوالے سے قریبی تعاون انتہائی ضروری ہے۔ گندم کو کسانوں سے خرید کر اسے ذخیرہ اور محفوظ کرنے کے لیے بہترین انتظامات کیئے جائیں۔

chitraltimes chief secretary kp chairing wheat meeting 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
88126