Chitral Times

Apr 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنرحاجی غلام علی نے گورنر ہاؤس کے دروازے عید کے موقع پر عوام کیلئے کھول دیے

Posted on
شیئر کریں:

گذشتہ سال کی روایت کو برقراررکھتے ہوئے گورنرحاجی غلام علی نے گورنر ہاؤس کے دروازے عید کے موقع پر عوام کیلئے کھول دیے

گورنر عید الفطرکے پہلے اور دوسرے روز سارا دن عوام کے درمیان موجود رہے،ہزاروں کی تعدادمیں عوام کی آمد

عوام کا76 سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ حقیقی معنوں میں گورنرہاوس کھلا رکھنے پر خوشی کا اظہار،گورنر کوزبردست خراج تحسین پیش کیا

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی روایت برقرار رکھتے ہوئے گورنر ہاؤس کو عید کے موقع پر عام عوام کیلئے کھلا رکھا۔عید الفطر کے پر مسرت موقع پر عوام کی خوشیاں دوبالا کرنے اورمل جل کر عیدکی خوشیاں بانٹنے کیلئے عید کے پہلے اور دوسرے روز گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی، مئیر پشاور حاجی زبیر علی کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں عوام کے درمیان موجود رہے اور ہزاروں کی تعداد میں گورنر ہاؤس آنیوالے سیاسی، سماجی، سرکاری، صحافی،بلدیاتی نمائندوں، بزنس کمیونٹی اورصوبہ بھرکے چیمبراراکین سمیت عوام سے عید ملتے رہے۔گورنر حاجی غلام علی اور مئیر پشاور حاجی زبیر علی کیجانب سے گورنر ہاؤس آنیوالے عوام علاقہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور مہمانوں کی مٹھائی، چائے، شربت اور کھانے سے تواضع بھی کی گئی۔پہلے اور دوسرے روز گورنر عوام سے عید ملنے کیلئے گورنر ہاؤس میں موجودرہے۔ دونوں روز عوام سمیت ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کاجم غفیر گورنر ہاؤس امڈآیا اور گورنرسے عید ملے۔ گورنر ہر ایک سے فرداً فرداً ملے، مہمانوں کو خود مٹھائی پیش کی اورعید کی مبارکباد دی۔

 

chitraltimes governor kp haji ghulam ali met general public on eid 1

 

گورنرنے کہاکہ عید کے پہلے دو دن گورنرہاؤس کوعوام کیلئے کھولنے کا مقصد عوام کے ساتھ ملکر عید کی خوشیاں منانا تھا۔ عوام کا احساس محرومی ختم کرنامیری خواہش ہے کیونکہ اس سے پہلے کبھی عوام کو اس طرح خوشیاں بانٹنے کے مواقع مہیا نہیں کئے گئے۔ عید کی حقیقی خوشی مل جل کر بانٹنے سے ہی حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ76 سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ حقیقی معنوں میں گورنرہاؤس کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھے ہیں اور جب سے گورنر کاعہدہ سنبھالاہے تب سے ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے گورنرہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ ہم نے گورنر ہاؤس عوام کیلئے حقیقی معنوں میں کھول دیا۔گورنرنے عید کے پہلے اوردوسرے دن عید ملنے کے لئے گورنر ہاؤس آنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا جوکہ اتنے کثیرتعداد میں آئے۔مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں،سیاسی، سماجی شخصیات سمیت عوام نے حقیقی معنوں میں گورنرہاوس کھلا رکھنے پر نہ صرف خوشی کا اظہارکیا کہ بلکہ گورنر اورمیئرپشاور حاجی زبیرعلی کو خراج تحسین بھی پیش کیا اور کہاکہ تاریخ میں پہلی بار گورنر ہاوس عوام کیلئے کھلا رکھاگیا اورجس خلوص، محبت سے گورنرحاجی غلام علی عوام سے عید ملے یہ تاریخ میں سنہری الفاظ سے یاد رکھاجائیگا۔

chitraltimes governor kp haji ghulam ali met general public on eid 2

وزیراعظم محمدشہباز شریف کاگورنر حاجی غلام علی کو ٹیلی فون،عیدکی مبارکباددی

گورنرپنجاب، سندھ اور بلوچستان کی بھی گورنرحاجی غلام علی سے ٹیلیفونک رابطہ، گورنر اور صوبے کی عوام کوعید کی مبارکباد دی

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعظم محمدشہباز شریف نے عید کے پہلے روز گورنر خیبر پختونخواحاجی غلام علی سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کیا اور گورنر کوعید الفطرکی مبارکباد دی۔ بعدازاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن اور گورنر بلوچستان عبدالولی خان کاکڑ نے بھی گورنر حاجی غلام علی کو ٹیلیفون کیا۔گورنر سندھ، گورنر پنجاب اور گورنر بلوچستان نے اپنی جانب سے گورنر کو اور خیبرپختونخوا کے عوام کو بھی عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔گورنر حاجی غلام نے وزیراعظم شہباز شریف اور تینوں صوبوں کے گورنرز کا شکریہ ادا کیا اور اپنی اور خیبرپختونخوا کے عوام کیجانب سے عیدالفطر کی مبارکباد بھی پیش کی۔گورنرنے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام وفاق اور تینوں صوبوں کے عوام کے ساتھ ملکر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے پرعزم ہیں۔#


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
87416