Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 وزیراعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور کے ہدایات پر عید کیلئے یکم سے پہلے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کریں گے تاکہ عید کی خریداری بروقت کی جاسکی. مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

Posted on
شیئر کریں:

 وزیراعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور کے ہدایات پر عید کیلئے یکم سے پہلے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کریں گے تاکہ عید کی خریداری بروقت کی جاسکی. مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) فاٹا انضمام کے بعد این ایف سی میں خیبرپختونخوا کا حصہ ساڑھے 14 فیصد سے بڑھا کر ساڑھے 19 فیصد ہونا چاہیئے ضم شدہ اضلاح کی 66 ارب روپے کے اخراجات اب 100 ارب روپے بن چکے ہیں ان حیالات کا اظہار وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے چائنہ ونڈو سینٹر پشاور کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا ٹاک میں کیا اس موقع پر چائنہ ونڈو سینٹر پشاور کے سی سی او امجد عزییز ملک اور پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک بھی موجود تھے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش کرنے جارہے ہیں اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور کے ہدایات پر عید کیلئے یکم سے پہلے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کریں گے تاکہ عید کی خریداری بروقت کی جاسکیں۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ صوبے کے وسائل بڑھانے کیلئے کام کر رہے ہیں اور صوبے کے جاری اخراجات بہت زیادہ ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ موجودہ خیبرپختونخوا 630 ارب روپے کا مقروض ہے جو آٹے میں نمک کے برابر ہے جبکہ خیبرپختونخوا نے کوئی مقامی قرض نہیں لیا ہے مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے قرض کے برعکس پنجاب پر 1700ارب روپے کا قرض ہے اور اسی طرح سندھ حکومت نے 950ارب کا قرض لیا ہے۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سستی بجلی پیداوار کے بے گناہ ذخائر موجود ہیں اور خیبرپختونخوا میں ایک یونٹ بجلی دس پیسے کے حساب سے بن رہی ہے جو کہ وفاقی حکومت 60 روپے پر بیچ رہی ہے اور خیبرپختونخوا کے 1500 ارب پن بجلی منافع بھی بروقت نہیں دے رہے جو صوبے کی ترقی میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا خیبرپختونخوا رمضان پیکیج میں ساڑھے اٹھ لاکھ خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے دے جا رہے ہیں جبکہ صحت کارڈ کے مد میں فی الحال پانچ ارب روپے جاری کر چکے ہیں اور مزید رقم اسی مالی سال میں جاری کریں گے۔ مشیر خزانہ کا چائنہ ونڈو سینٹر پشاور دورے کے موقع پر کہا کہ چین میں چھوٹے چھوٹے کاروباروں کو ترقی دے دی گئی ہے سپورٹس جیسے تفریحی سرگرمی کو فروغ دے کر انڈسٹری کا درجہ دیا گیا ہے مشیر خزانہ نے چائنہ ونڈو سینٹر پشاور کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور تصاویر نمائش دیکھی۔

پاک ایران گیس پائپ لائن کا معاملہ امریکہ سے سفارتی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان نے پاک ایران گیس پائپ لائن کا معاملہ امریکہ سے سفارتی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔زرائع کے مطابق پاکستان نے پاک ایران گیس پائپ لائن کا معاملہ امریکہ سے سفارتی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔سستی توانائی پاکستان کی ضرورت ہے مگر امریکی پابندیوں کے متحمل بھی نہیں ہوسکتے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ پابندیوں سے بچنے کیلیے امریکہ سے رعایت لینے کی کوشش کی جائیگی۔بھارت، عراق ترکی اور ازربائیجان بھی ایران سے گیس لے رہیہیں۔ پاکستان بھی ملک کے اندر گیس پائپ لائن پر کام جاری رکھے گا۔حکومت کی جانب سے پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں کے خلاف استثنیٰ کی درخواست کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں کے خلاف استثنیٰ مانگیں گے اور پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کیخلاف سیاسی وتکنیکی دلائل دیکر استثنیٰ لینے کی کوشش کریں گے اور اس کیلئے بھرپور لابنگ کریں گے، گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیرجلد شروع کریں گے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86876