Chitral Times

May 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش/ برفباری کی پیش گوئی

شیئر کریں:

ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش/ برفباری کی پیش گوئی

اسلام آباد ( چترال ٹائمزرپورٹ ) محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہواؤں کا سلسلہ09 مارچ کو بلوچستان میں داخل ہوگا اور11 مارچ تک ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا ایک اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 12 مارچ کو ملک میں داخل ہوگا۔

 

جس کے باعث بلوچستان میں 09 مارچ ( شام/رات) اور 10 مارچ کو تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، قلات، خضدار، لسبیلہ اور آواران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان۔10 مارچ سے 13 مارچ کے دوران چاغی، نوشکی، واشک، مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،
خیبر پختونخوا 10 مارچ(شام/رات)، 11 اور 12(شام/رات) سے 14 مارچ کے دوران وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اورکرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔13 اور 14 مارچ کو چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

اسی طرح گلگت بلتستان اورکشمیر میں 11 مارچ اور 12 (رات) سے 15 مارچ کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب/اسلام آباد میں11 مارچ اور 12 (شام/رات) سے 14مارچ کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی اور بھکر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلا دھار بارش کا امکان۔ 13 مارچ کو ملتان، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، ساہیوال، بہاولپور اور بہاولنگرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ  چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

اور سندھ میں 10 اور 12 مارچ(شام/رات) کے دوران سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اوردادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ صوبہ کے جنوبی اضلاع میں موسم خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ترجمان موسمیات کےمطابق 09 (رات) اور 10مارچ کو موسلا دھار بارشوں کے باعث گوادر، کیچ، تربت اورپنجگور میں برساتی/مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔جبکہ10 سے13 مارچ کے دوران بلوچستان کے شمالی اضلاع میں برفباری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

13اور14 مارچ کو مری، گلیات، ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدید بارش اور چند مقا ما ت پر شدید برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔

اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا گیاہے۔ آندھی/بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت جبکہ کسانوں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اور ساتھ تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دریں اثنا پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کےلیے نیا مراسلہ جاری کردیا۔ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے، برفباری اور بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ ہے، لہذا ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ طوفان کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔ ۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاتی تدابیر کی بھِی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلہ میں مذید کہاگیاہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اورسڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 14 مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

 

chitraltimes pdma weather alert 8march

chitraltimes pdma weather alert 8march24


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86094