Chitral Times

May 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی انتظامیہ لوئیر چترال کی کاروائی، گرانفروشی اور ناقص صفائی پر متعدد دکانیں سیل کردیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

ضلعی انتظامیہ لوئیر چترال کی کاروائی، گرانفروشی اور ناقص صفائی پر متعدد دکانیں سیل کردیا گیا

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد عمران خان کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لوئر چترال گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز عدنان حیدر ملوکی نے چترال بازار میں دکانوں,سبزی فروشوں ہوٹلوں,بیکریز, تندوروں, پولٹری شاپس اور مختلف کاروباری مراکز کا دورہ کیا۔
گرانفروشی ناقص صفائی, عارضی تجاوزات اور غیر معیاری و زائدالمیعاد اشیاء ضبط کر کے متعلقہ دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی-
متعدد دکانداروں کو خلاف ورزی کے مرتکب ہونے پر جرمانہ کردیا گیا۔دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ اور دیگر کے خلاف مزید قانونی چارہ جوئی کیلۓ مراسلہ متعلقہ تھانے کو ارسال کر دیا گیا۔
مزید برآں، بیکریز اور ہوٹلوں میں ناقص صفائی پر ہوٹلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی- تمام ہوٹلوں، پولٹری شاپس, تندوروں اور بیکرز کو متعدد بار تنبیہات دی گئی تھیں کہ وہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔
اور دکانداروں کو بھی واضح کر دیا گیا تھا کہ وہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو سرکاری نرخنامے کے مطابق یقینی بنائیں۔ صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

chitraltimes aac maloki bazar checking chicken shop chitraltimes aac maloki bazar checking 2

chitraltimes aac maloki bazar checking shop sealed


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
85793