Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف اداروں کے متعدد اسامیوں  کیلئے ایبلٹی ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا

Posted on
شیئر کریں:

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف اداروں کے متعدد اسامیوں  کیلئے ایبلٹی ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) تمام متعلقہ افراد کی اطلاع کیلئے اعلان کیا گیاہے کہ خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے کئی اسامیوں کیلئے ایبلٹی ٹیسٹ کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق محکمہ صحت میں سپیچ تھراپسٹ (بی پی ایس۔17)،محکمہ داخلہ و قبائلی امور میں کوانٹیٹیٹو اینالسٹ(بی پی ایس۔16)،محکمہ انڈسٹری،کامرس، ٹیکنیکل ایجوکیشن میں انڈسٹری ڈیویلپمنٹ آفیسر (بی پی ایس۔16)،فاریسٹری، انوائرمنٹ اینڈ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ فاریسٹ اکانومسٹ (بی پی ایس۔17) اوربائیو کیمسٹ (بی پی ایس۔17)، زراعت، لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سینئر ریسرچ آفیسر (بی پی ایس۔18) اور بائیو میڈیکل انجینئر (بی پی ایس۔17))، محکمہ قانون و پارلیمانی امور اور انسانی حقوق میں لائبریرین (بی پی ایس۔17) انسپیکٹوریٹ جیل خانہ جات اور محکمہ داخلہ قبائلی امور میں لائبریرین (بی پی ایس۔16) ڈائریکٹوریٹ آف آرکائیوز اینڈ لائبریریز میں اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر (بی پی ایس۔16), ڈائریکٹوریٹ آف لیبر خیبر پختونخوا میں ریسرچ اسسٹنٹ (بی پی ایس۔16), بورڈ آف ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر (Network) (بی پی ایس۔18)،ڈائریکٹوریٹ آف لیبر خیبر پختونخوا میں ریسرچ اینڈ سٹیٹسٹیکل آفیسر (بی پی ایس۔16)، اور سٹیٹسٹیکل انوسٹیگیٹر (بی پی ایس۔16)، ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں خاتون سبجیکٹ سپیشلسٹ پشتو (بی پی ایس۔17)، پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں اکاؤنٹ اسسٹنٹ (بی پی ایس۔16) ریلیف، ری ہیبلیٹیشن اینڈ سٹلمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بی پی ایس۔17)اوربجٹ آفیسر (بی پی ایس۔17)،محکمہ جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات میں اینالسٹ (بی پی ایس۔17)، زراعت لائیو اسٹاک فشریز اینڈ کوآپریٹوڈیپارٹمنٹ (انجینئرنگ ونگ) میں جی آئی ایس ایکسپرٹ (بی پی ایس۔17)، ڈائریکٹوریٹ آف فارسٹری، اینوائر منٹ ایند وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر این ٹی ایف پی (بی پی ایس۔17) محکمہ صحت میں ڈینٹل سرجن (بی پی ایس۔17)، زراعت لائیو سٹاک، فشریز اور کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بی پی ایس۔17) اور اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر/ ایکسٹینشن فیلڈ آفیسر (بی پی ایس۔16)، ریلیف، ری ہیبلیٹیشن اینڈ سٹلمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سول ڈیفنس آفیسر (بی پی ایس۔17)، ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں فی میل سبجیکٹ سپیشلسٹ ان پاک سٹڈیز (بی پی ایس۔17)،محکمہ انڈسٹری،کامرس اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شماریات (بی پی ایس۔17)، انسپکٹریٹ جنرل آف پولیس (محکمہ داخلہ و قبائلی امور) میں کوآلیٹیٹو اینا لیسٹ (بی پی ایس۔16)، محکمہ صحت میں میڈیکل آفیسر (بی پی ایس۔17)،لوکل گورنمنٹ، الیکشنزاینڈ رورل ڈیوپلمنٹ ڈیپارمنٹ میں اکاؤنٹنٹ (بی پی ایس۔16) کی خالی اسامیوں کے لئے 12مارچ2024 سے4اپریل 2024تک ایبلیٹی ٹیسٹ منعقد کئے جائیں گے۔

 

امیدوار اپنی رول نمبر سلپس خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹwww.kppsc.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اگر کسی امیدوار کو اپنے ٹیسٹ کے بارے میں ویب سائٹ، ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے اطلاع نہ ملی ہو تووہ ٹیسٹ سے پہلے کسی بھی کام کے دن پبلک سروس کمیشن آفس سے ذاتی دورے کے ذریعے یا ٹیلی فون نمبر -9214131-9212897-9213750 9213563,۔091ایکسٹنشن نمبر-105/180 پرمعلومات کر سکتا ہے۔ امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹیسٹ کی تاریخ سے ایک دن پہلے اپنے رول نمبرز اور ٹیسٹ سنٹر کے مقام کی تصدیقبھی کر لیں تاکہ کسی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے۔ اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا سروس کمیشن کے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں کیا گیا ہے

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
85562