Chitral Times

Apr 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آج میں بہت خوش ہوں۔ کیونکہ الیکشن سےپہلے مجھ پر جو بوجھ تھا ۔ وہ اہل چترال نے عبد الطیف پر ڈال دیا ہے- سینٹرطلحہ محمود

شیئر کریں:

آج میں بہت خوش ہوں۔ کیونکہ الیکشن سےپہلے مجھ پر جو بوجھ تھا ۔ وہ اہل چترال نے عبد الطیف پر ڈال دیا ہے- سینٹرطلحہ محمود

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) جنرل الیکشن 2024 میں این اے ون کے رنر اپ امیدوار سنیٹر محمد طلحہ محمود نے انے انتخابی دفتر  چترال میں ہزاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ وہ الیکشن مںں سپورٹ کرنے پر اہل چترال کے شکر گزار ہیں ۔ جنہوں نے ان پر بھروسہ کیا ۔ اور اپنے قیمتی ووٹ ان کے حق میں استعمال کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ آج میں بہت خوش ہوں ۔ کیونکہ الیکشن سےپہلے مجھ پر جو بوجھ تھا ۔ وہ اہل چترال نے عبد الطیف پر ڈال دیا ہے ۔ اللہ گواہ ہے ۔ کہ میں آج بھی عوام کے اندر ہوں ۔ اور چترالی عوام کی خدمت کا جذبہ پہلے سے بھی زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا ۔آپ نے جس کو بھی ووٹ دیا اگر وہ سچ ہے ،تو مجھے منظور ہے ۔ چترال کی تعمیر نوچترال کےنمایندے کریں گے ۔ آپ کی سڑکیں ، پلیں ،سکول و ہسپتال اور صاف پانی کی فراہمی کےذمہ دار منتخب شدہ نمایندے ہیں ۔میں بھی اہل چترال کی اپنے فاونڈیشن کے ذریعے خدمت کروں گا ۔

 

انہوں نے کہا ۔ کہ اہلسنت ،اسماعیلی کمیونٹی اور اقلیتوں کا شکر گزار ہوں ۔ جنہوں نے اپنے ووٹ میرے حق میں استعمال کئے ۔ سنیٹر طلحہ محمود نے اس بات پر بہت افسوس کا اظہار کیا ۔ کہ مولانا عبد الاکبر ، عبداللطیف ، فضل ربی اور افتخارالدین نے چترال کے لوگوں کے پیکج روک کر نہ صرف چترال کے غریب لوگوں سے دشمنی کی ۔ بلکہ فاونڈیشن کو لاکھوں روپے روزانہ کی بنیاد پر کھڑی ٹرکوں کا کرایہ ادا کرناپڑا۔ جن سے فاونڈیشن کئی مستحق خاندانوں کی مدد کر سکتی تھی ۔ انہوں نے کہا ،کہ میرے مدمقابل ا میدواروں نے یہ بات پھیلائی ۔ کہ محمد طلحہ محمود یہ سامان تقسیم کرکے سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتےہیں ۔ اگریہ سیاست ہے ۔ تو مہربانی کرکے خوراک ،سلائی مشینیں ، موٹر سائکلیں آپ بھی تقسیم کرکے سیاست کریں ۔ تاکہ چترال کے مجبور لوگوں کی مدد ہو سکے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بلا امتیاز پورے چترال میں طلحہ محمود فاونڈیشن کے سامان تقسیم کئے جائیں گے ۔ اور یہ مقامی تنظیمات کے تعاون سےکیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ میں چترال میں مائیکروفنانس بینک کھولنے کا سوچ رہا ہوں تاکہ لوگوں کے معاشی ضرورت پوری کرنے میں مدد دے سکوں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم نے طلحہ محمود فاونڈیشن کیلئے چترال میں آفس قائم کیا ہے ۔ اور شکایات سیل بھی قائم کیا ہے ۔ تاکہ صحیح طریقے سے پیکیج کی تقسیم ممکن ہو سکے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال تعلیم یافتہ اور باصلاحیت لوگوں کی جگہ ہے ۔ لیکن ان صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے ۔

chitraltimes talha mahmood press club digital studio inaguration 1 chitraltimes talha mahmood foudation truck 2 chitraltimes talha mahmood foudation truck 3 chitraltimes talha mahmood foudation truck 4 chitraltimes talha mahmood foudation truck 5


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
85227