Chitral Times

May 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں دو دن کے وقفے کے بعد برفباری کا سلسلہ دوبار شروع، لواری ٹنل سے ٹریفک رواں دواں

شیئر کریں:

چترال میں دو دن کے وقفے کے بعد برفباری کا سلسلہ دوبار شروع، لواری ٹنل سے ٹریفک رواں دواں

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر سمیت گردونواح اور بالائی چترال میں دو دن کی و قفے کے ساتھ ہلکی برفباری جاری ہے اور لواری ٹنل اپروچ روڈ  پر 5 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ تاہم روڈ ہر قسم کے امدو رفت کیلۓ بحال ہے۔ اور ٹریفک کی روانی سنو چین لگا کر جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر تحصیلدار دروش شفیع الرحمان کی زیر نگرانی محکمہ این ایچ اے کی مشینری سٹینڈ بائی پہ ہے اور سنو کلیئرنس اپریشن میں مصروف ہیں۔ ۔ چترال لیویز , پولیس , اور متعلقہ اداروں کے جوان عوام کی مدد اور رہنمائی کیلۓ 24/7 ڈیوٹی پہ تعینات ہیں ۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مسافر اور سیاح حضرات سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ دوران سفر احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں،دوران سفر ممکنہ حادثات اور پھسلن سے بچنے کیلۓ سنو چین کا استعمال کریں۔ موسم اور رسائی سڑکوں سے متعلق معلومات حاصل کر کے سفر کریں ۔رات کے اوقات میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔ اپنے ساتھ گرم کپڑے اور خشک خوراک رکھ کر سفر کریں ۔
کسی بھی ایمرجنسی صورتحال اور رہنمائی کیلۓ ضلعی انتظامیہ کے ہیلپ لائن نمبر 0943412519 اور پولیس ہیلپ لائن نمبر 15 پہ رابطہ کرسکتے ہیں۔۔

 

chitraltimes lowari tunnel snow clearance 4 chitraltimes lowari tunnel snow clearance 2 chitraltimes lowari tunnel snow clearance


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84888