Chitral Times

May 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں کشمیرمارخور کا دوسرا ٹرافی شکار، روسی شکاری نے پانچ کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے میں ٹرافی شکار کے لئے پرمٹ حاصل کیا تھا، ڈی ایف او

شیئر کریں:

چترال میں کشمیرمارخور کا دوسرا ٹرافی شکار، روسی شکاری نے پانچ کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے میں ٹرافی شکار کے لئے پرمٹ حاصل کیا تھا، ڈی ایف او

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) گرم چشمہ روڈ پر واقع چترال شہر کے نواحی گاوں کاسیت میں روسی شکار ی نے مارخور کا ٹرافی شکار کیا ۔ روسی شکاری ڈینس موروزوے نے اس ٹرافی شکار کے لئے ایک لاکھ 85 ہزار ڈالر میں پرمٹ لیا تھا ۔ وائلڈ لائف ڈی ایف او کے مطابق مارخور کی سینگوں کا کا سائز 49 انچ ہے، ڈویژنل فارسٹ أفیسر چترال فاروق نبی نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو بتایا کہ گرم چشمہ روڈ پر واقع کاسیت کے علاقے میں یہ پہلی مرتبہ ٹرافی شکار کیا گیا ۔۔انھوں نے بتایا کہ چترال کی پچیس سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اسی گاوں میں ٹرافی ہنٹنگ ہوئی ہے۔ جبکہ اس سے پہلے توشی شاشا کنزروینسی میں ٹرافی شکار ہوتے رہے ، جبکہ یہ علاقہ بھی شاشا کنزروینسی سے ملحق ہے۔ انھوں نے بتایا کہ چترال میں یہ اس سیزن کا دوسرا ٹرافی شکا رہے۔ اس سے پہلے امریکن شکاری نے شاشاکنرروینسی میں ٹرافی ہنٹ کیا تھا مگر اس کی سینگوں کا سائز 45انچ تھا۔انھوں نے بتایا کہ اس شکار کے لئے پرمٹ کی نیلامی گزشتہ سال اکتوبر میں ہوئی تھی ۔ روسی شکار ی نے اس ٹرافی ہنٹنگ پرمیٹ کی قیمت تقریبا51800000 روپے ادا کی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس ٹرافی ہنٹنگ سے حاصل شدہ رقم کی ۸۰فیصد حصہ کمیونٹی کو ملتی ہے، چترال میں یہ اس سیزن کا دوسرا شکار ہے، اس سے قبل 16 دسمبر 2023 کو رواں سیزن کا پہلا شکار ایک امریکی شکاری نے کیا تھا۔ چترال میں وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اور کمیونٹی کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں اور معدومیت کے شکار مارخور کی آبادی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔جوکہ خوش آئند ہے۔

chitraltimes russian hunter kashmir markhor in chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84871