Chitral Times

May 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جنرل الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمدعرفان الدین کے زیرصدارت اجلاس 

Posted on
شیئر کریں:

جنرل الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمدعرفان الدین کے زیرصدارت اجلاس

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) 8فروری کو ہونیوالے جنرل الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سےآج جمعہ کے دن ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔
اجلاس میں لیفٹننٹ کرنل محمد نور ونگ کمانڈر 144ونگ مستوج، وقار خان ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اپر چترال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال، اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں 8فروری کو منعقد ہونے والے جنرل الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں حساس پولنگ سٹیشنوں سمیت دیگر پولنگ سٹیشنوں میں سیکورٹی فورس کی تعیناتی، پولنگ مواد کی ترسیل، پولنگ اور سیکورٹی سٹاف کے لئے گاڑیوں کی فراہمی اور ضلع کے اندر امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیاگیا کہ جنرل الیکشن کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر اقدامات بروقت اٹھائے جائیں گے۔

اجلاس میں ایگزیکٹو انجینئر سی،اینڈ،ڈبلیو، تحصیل میونسپل آفیسر مستوج ، موڑکہو تورکہو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو برفباری کی صورت میں روڈ صاف کرنے کے لئے اپنے ہیوی مشنریز مختلف جگہوں میں الرٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں متعلقہ حکام کو بروغل روڈ سے برف ہٹانے اور شائداس لاسپور روڈ سے ملبہ  ہٹاکر روڈ کھولنے سے متعلق  احکامات بھی جاری کئے گئے

chitraltimes dc upper irfan chairing meeting election arrangement 2 chitraltimes dc upper irfan chairing meeting election arrangement


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84852