Chitral Times

May 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے نمائندگان نے چترال کوغربت ،محرومیوں اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،میں چترال کے لوگوں کو پسماندگی سے نکالنا چاہتا ہوں۔  سینٹر طلحہ محمود کا دروش میں اجتماع سے خطاب

Posted on
شیئر کریں:

چترال کے نمائندگان نے چترال کوغربت ،محرومیوں اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،میں چترال کے لوگوں کو پسماندگی سے نکالنا چاہتا ہوں۔  سینٹر طلحہ محمود کا دروش میں اجتماع سے خطاب

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) این اے ون چترال کیلئے جمیعت العلماء اسلام کے نامزد امیدوار سنیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ چترال سے پسماندگی، جہالت اور غربت کا خاتمہ ان کے سامنے بڑے اہداف ہیں اور انتخابات میں کامیابی کی صورت میں وہ یہ ٹارگٹ حاصل کے رہیں گے۔ منگل کے روز دروش کے مقام پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے چترال کی قیادت کو چترال کی پسماندگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ووٹو ں کو اپنی عیاشی کیلئے استعمال کیا اور چترال کوغربت ،محرومیوں اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی وہ چترال کے لوگوں کوغربت اور پسماندگی میں رکھنا چاہتےہیں اور متفقہ طور پر میرے خلاف قرارداد لکھ کر میرے دفتر کو سیل کرایا اور طلحہ محمود فاونڈیشن کی طرف سے فوڈ پیکیج اور خواتین کیلئے سلائی مشینیں تقسیم نہیں کرنے دی ۔

انہوں نے کہا کہ وہ فوڈپیکیج کی تقسیم چترال ہی میں نہیں بلکہ بیرونی دنیا میں بھی مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی رشوت ہرگز نہیں ہے اور حقیقت میں یہ غریبوں کے ساتھ مدد ہے جو ہم نے پہلے بھی کیا اور آیندہ بھی کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شہرت اور مال و دولت کی ضرورت نہیں ہے ۔ اللہ ہاک نے بہت کچھ دیا ہے ۔ مجھے اگر کسی چیز کی ضرورت ہے ۔ تو وہ چترال کی خدمت اور لوگوں کو پسماندگی سے نکالنا اور یہاں کے لوگوں کو ان نمایندوں سے نجات دلانا ہے ۔ جو ووٹ لے کر بھی چترال کو پسماندگی اور غربت میں دھکیل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ اگر چترال کی قسمت کو تبدیل کرنا ہے ۔ تو کتاب کو ووٹ دو ،پھر دیکھو کہ ہم کیا کرتے ہیں ۔ اس موقع پر ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن، امیدوار صوبائی اسمبلی مولانا فیض محمد مقصود اور دوسرے رہنما حافظ انعام میمن ، قاری جمال عبدالناصر اور دوسروں نے بھی خطاب کیا ۔ جلسے کے بعد کئی افراد جے یو آئی میں شمولیت اختیار کی ۔

chitraltimes senator talha mahmood election campaign drosh chitral lower 2

chitraltimes senator talha mahmood election campaign drosh chitral lower 6 chitraltimes senator talha mahmood election campaign drosh chitral lower 4

chitraltimes senator talha mahmood election campaign drosh chitral lower 1

chitraltimes senator talha mahmood election campaign drosh chitral lower 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84741