Chitral Times

May 21, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال؛  پی ٹی آئی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبداللطیف، صدراپر چترال شہزادہ سکندرالملک سمیت 4 افراد گرفتار

Posted on
شیئر کریں:

اپرچترال؛  پی ٹی آئی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبداللطیف، صدراپر چترال شہزادہ سکندرالملک سمیت 4 افراد گرفتار

چترال (نما ئندہ چترال ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبداللطیف سمیت دیگر چار رہنماؤں کوگرفتارکر لیا گیا۔ واقعات کے مطابق اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے جنید اکبر کی پیشی کے موقع پر ان کا استقبال کرنے کے پاداش میں پاکستان تحریک انصاف صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبداللطیف، پی ٹی آئی اپر چترال کے صدر شہزادہ سکندر الملک، سید حبیب علی شاہ تحصیل صدر فضل قادر المعروف بابر وولیج کونسل کوشٹ کے چیئر مین محمد ارشاد احسان اللہ سمیت سولہ اور دیگر ورکروں پر مقامی پولیس نے دفعہ188 کے تحت مقدمہ درج کیا۔ گرفتار افراد میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبداللطیف، شہزادہ سکندر الملک سید حبیب علی شاہ تحصیل صدر فضل قادر المعروف بابرکو پولیس نے گرفتار کرکے تھانہ اسٹیشن بونی میں بند کردیا دیگر کی گرفتاریوں کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ گرفتار رہنماؤں کو کل عدالت میں پیش کیا جائیگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
82844