Chitral Times

May 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال؛ تورکہوزنگ لشٹ کے عوام پانی کے ایک ایک بوند کو ترس گئے، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ

شیئر کریں:

اپر چترال؛ تورکہوزنگ لشٹ کے عوام پانی کے ایک ایک بوند کو ترس گئے، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپرچترال کی سب سے دورآفتادہ اور پسماندہ علاقہ زنگ لشٹ تورکہو کے باسی پانی کے ایک ایک بوند کوترس گئے، محکمہ پبلک ہیلتھ کی غفلت یاٹھیکہ دار کی سست روی مگر متاثر علاقے کے عوام ہیں اور برفباری کے موسم میں مشکلات میں مذید اضافہ ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تورکہو کا بالائی علاقہ زنگ لشٹ میں صوبایی حکومت کی طرف سے علاقے کو پانی کی ترسیل کیلیے تقریبا آٹھ ملین روپے لاگت کے پراجیکٹ کی منظوری کے باوجود متعلقہ حکام اور محکمے کی نااہلی کی وجہ سے گزشتہ ایک برس سے پانی کی سپلائی کا منصوبہ تعطل کا شکار ہے، علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ ہم نے گزشتہ ایک سال کے دوران کئی دفعہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے حکام سے منصوبے کی بروقت تکمیل کی درخواست کی، ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو کئی دفعہ قرار دادوں کے زریعے داد رسی کی اپیل کی مگر کہیں سے بھی شنوائی نہیں ہوئی، اور منصوبے پر کافی کام ہونے کے باوجود ٹھیکہ دار کو ادائیگی نہ ہونے کی بنا پر کام ادھورا پڑا ہے۔

علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ منصوبے کی پی سی ون تیار کرتے وقت علاقے کے عوام کی ضرورت کو مد نظر رکھا جاتا ہے مگر محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذمہ داروں نے اپنی من مانی سے ٹھیکہ دار سے وہ کام کرائے جس سے عوام کو کچھ بھی فائدہ نہیں ہوا اور منصوبے پر کام بند پڑا ہے، جس کی وجہ سے علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ساز گار موسم میں بار بار محکمہ پبلک ہیلتھ کے اعلیٰ حکام کودرخواست کرنے کے باوجود شنوائی نہیں ہوئی، ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی شاگرام میں کھلی کچہری کے موقع پربھی پبلک ہیلتھ حکام نے کام دوبارہ شروع کرانے کی یقین دہانی کی تھی مگرسب صدا بہ صحرا ثابت ہوئے اور اج علاقے کے مکینوں کو پینے کے پانی کیلئے کئی کلومیٹر کا سفر کرنا پڑرہاہے۔جبکہ برفباری کے موسم میں علاقے کے مکینوں کو پانی کے حصول کے لئے مذید پریشانی کا سامنا ہے۔ انھوں نے نو تعینات ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی سے منصوبے پر کام کی تعطل کا خصوصی نوٹس لینے اورغفلت کے مرتکب ذمہ داروں کو قرار واقعی سزادینے کا مطالبہ کیا ہے۔

chitraltimes zanglasht torkhow water shortage 6 chitraltimes zanglasht torkhow water shortage 5 chitraltimes zanglasht torkhow water shortage 3 chitraltimes zanglasht torkhow water shortage 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
70215