Chitral Times

May 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلع اپر چترال گلوف اور فلش فلڈ سے بُری طرح متاثر ، بریپ، کھوژ، چونچ اور اوی گاوٗں کے سینکڑوں افراد بے گھر۔ لیاقت علی

Posted on
شیئر کریں:

ضلع اپر چترال گلوف اور فلش فلڈ سے بُری طرح متاثر
بریپ، کھوژ، چونچ اور اوی گاوٗں کے سینکڑوں افراد بے گھر
وادی یارخوں اور لاسپور کے عوام تیار فصلوں سے محروم۔ لیاقت علی

بریپ چترال اپر:

اگست 2022؁ء کے دوسرے اور تیسرے ہفتے مسلسل بارشوں کی وجہ سے گلیشئر کے پھٹنے کیوجہ سے اپر چترال کا دوسرا گاوٗں بریپ جو یارخون کا گیٹ وئے کہلاتا ہے کا 30%سیلاب میں بہہ گیا ہے۔ سینکڑوں خاندان بے گھر اور اس سے زیادہ مالیت کی زمین اور باغات درکوت نالہ اور چھکن نالہ کے سلاب کے ملبے تلے دب گئے ہیں۔ درجن بھر دوکانین، پیڑول پمپ بریپ، یویوٹیلٹی سٹور بریپ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بریپ، چھکن نالہ کے سلاب تلے دب گئے ہیں بے گھر خاندان کے افراد گورنمنٹ ہائی سکول بوائز بریپ کے کلاس رومز اور کچھ AKAH کے خیموں اور کچھ کھوتن لشٹ گاوٗں میں رشتہ داروں کے پاس پناہ لی ہیں۔

وزیراعلی ٖصاحب (کے پی کے) ڈپٹی کمشنر صاحب اپر چترال بریپ کے متا ثریں کی حالت دیکھنے تشریف لائے۔سیلاب متاثرین نے ریلیف بحالی چھکن نالہ سے ملبہ ہٹاکر باقی بریپ کوسیلاب سے بچانے ابپاشی نہروں کی بحالی مستوج سے بروغل روڈ اور پلوں کی بحالی از سرنو تعمیر کا مطالبہ پیش کیا۔

اہالیاں بریپ اپنے بقایا بریپ 350گھرانوں کو سیلا ب سے بچانے کیلئے چھکن نالے سے فوری ملبہ ہٹاکے سیلابی پانی کا بہاو نالے کے اندر ڈالنے کے مطالبے پر ذور دیا۔

متاثرین بریپ اس وقت صوبائی اور ضلعی حکومت کی طرف سے بروقت ریلف اور اباد کاری کے منتظر ہیں۔

وزیراعلی صاحب کے اپر چترال کیلئے 50کڑور روپے امداد کے اعلان کو دہرایا اور متاثرین کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلی صاحب کے ہمراہ ڈی سی چترال اپر تحصیل ناظمین جناب سردار حکیم صاحب، جناب میر جمشیدالدیں صاحب اور PTIکے ضلعی صدر جناب شہزادہ سکندارلملک بھی تشریف لائے متاثرین بریپ، کھوژ، چونچ اور یارخوں، لاسپور اپنے لیڈروں سے توقع رکھتے ہیں کہ بحالی کاکام جلد از جلد شروغ ہوگا۔

متاثرین آغاخان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک AKDN کے AKAHکا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے بروقت خیمے خوراک اور دوائی پہنچائے اس کے علاوہ جناب قاری فیض اللہ چترالی صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اپ نے بھی متاثرین سے ملاقات کی اور راستہ بحال ہوتے ہی امدادی خوراک پہنچانے کا وعدہ کیا۔

اخر میں ایک بارپھر صوبائی حکومت ٖضلعی حکومت اور دیگر مخیر اداروں اور حضرات سے گزارش ہے کہ:
۱۔ ریلیف اور بحالی کے عمل کو تیز اور شفاف بنایا جائے۔
۲۔ بریپ کے3 نالوں کھوتن، کھوژ اور چوئنچ کے نالوں کی صفائی کرکے باقی گا ؤں اور گھروں کو محفوظ بنایا جائے۔
۳۔ انفراسٹرکچر کی بحالی کے کام کو تیز کیا جائے اور مستوج سے بروغل روڈ کی بحالی اور ازسرنو تعمیر کو لقینی بنایا جائے۔
۴۔ صوبائی اور ضلعی حکومت کے خصوصی گزارش ہے کہ موسلادربارشوں کی وجہ سے وادی یارخوں اور لاسپور کے عوام تیار فصلوں سے کلی طور محروم ہوگے ہیں۔ رعایتی نرخوں پر غلہ فراہم کرنے کی خصوصی منظوری برائے سال 2023؁ء دی جائے۔

لیاقت علی بریپ اپر چترال

 

chitraltimes petrol pump collapsed due to heavy flood in Brep of upper Chitral chitraltimes flash flood hit Brep area with apple gardens


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
65472