Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مساجد اور عبادت گاہوں میں صرف ویکسینیٹڈ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی،این سی او سی

شیئر کریں:

اسلام آباد( چترال ٹائمز رپورٹ )نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے کہا گیا ہے کہ صرف مکمل طور پر ویکسینیٹڈافراد کو مساجد اور دیگر عبادت گاہوں میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ہفتہ کے روز این سی او سی میں کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اجلاس منعقد ہوا۔فورم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وبا کی روک تھام کے لئے مساجد اور دیگر عبادت گاہوں میں ضروری اقدامات پر عملدرآمد کیا جائے گا اور صرف مکمل طور پر ویکسینیٹیڈ افراد کو مساجد اور دیگر عبادت گاہوں میں داخلے کی اجازت ہو گی،ماسک کا استعمال لازمی ہو گا۔ ہاتھوں کو زیادہ سے زیادہ سینیٹائز کیا جائے مساجد اور دیگر عبادت گاہوں میں عبادت کیلئے بچھائے گئے قالین ہٹائے جائیں گے۔عبادت کے دوران 6 فٹ کا فاصلہ لازمی دیا جائے گا۔بزرگ اور بیمار افراد گھروں پر ہی عبادات کا اہتمام کریں۔کھلی جگہوں پر نماز کا اہتمام زیادہ بہتر ہو گا،کم از کم افراد مساجدآئیں اوروضو گھر سے کر کے آئیں۔مساجد اور عبادت گاہوں کیدروازوں اور کھڑکیوں کو ہوا کیلئے کھلا رکھا جائے۔

چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کووڈ۔ 19 کے 6 ہزار 540 نئے کیسز، کورونا وائرس سے 12 اموات ہوئیں،نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر


اسلام آباد(سی ایم لنکس)ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 12 اموات ہوئیں جن میں سے 3 اموات وینٹیلیٹرز پر مریضوں کی تھی۔ملک بھر میں سب سے زیادہ اموات پنجاب کے بعد اسلام آباد میں ریکارڈ کی گئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6 ہزار 540 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 12 فیصد,اسلام آباد میں 26 فیصد,لاہور میں 18 فیصد اور سرگودھا میں 8 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے راولپنڈی میں 21 فیصد,فیصل آباد میں 18 فیصد،لاہور میں 36 فیصد اور اسلام آباد میں 24 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 58 ہزار 902 ٹیسٹس کیے گئے جن میں سے سندھ میں 15 ہزار 861, پنجاب میں 21 ہزار 253، خیبرپختونخوا میں 12 ہزار 45،اسلام آباد میں 7 ہزار 78، بلوچستان میں 721,گلگت بلتستان میں 440 ٹیسٹس, آزاد کشمیر میں 1 ہزار 504 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 598 ہو چکی ہے۔بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 115 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 63 ہزار 344 ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار 19 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 35 ہزار 130, بلوچستان میں 33 ہزار 855, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 480, اسلام آباد میں 1 لاکھ 15 ہزار 939، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 83 ہزار 865،پنجاب میں 4 لاکھ 60 ہزار 335 اور سندھ میں 5 لاکھ 20 ہزار 415 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 29 ہزار 77 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 730 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 13 ہزار 100 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 969 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 975 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں کل 367 اموات، گلگت بلتستان میں 187 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 749 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 44 لاکھ 74 ہزار 618 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 1 ہزار 193 مریض زیر علاج ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
57637