Chitral Times

May 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی کیلئے اپر چترال کے عوام کی طرف سے الوداعی پارٹی

شیئر کریں:

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی کیلئے اپر چترال کے عوام کی طرف سے الوداعی پارٹی

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) جمعرات کے دن بونی کے ایک مقامی ہوٹل میں عوام بونی اپر چترال کی طرف سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیاگیا جس میں بونی اور دوسرے علاقے کے عوام،سیاسی نمائندہ گان،سابق ناظمین تجار یونین کے صدر اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کیں۔


پروگرام میں شرکاء کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی خدمات کو انتہائی شاندار اور والہانہ انداز میں خراج تحسین پیش کر کے واضح کیا گیا کہ چھ مہینے کے انتہائی کم عرصے کی پوسٹنگ کے دوران بطور ڈی،سی جنتنا کام کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔آپ بحیثیت عظیم ایڈمینسٹریٹر جس قدر عوام اور حکومتی اداروں کے درمیان ایک پل قائم کرنے کا کردار ادا کیا اس کو عوامی حلقوں کی جانب سے سراہا گیا اور علاقے میں یہ تاثر ملا کہ عوام کو یقینی طور پر ان کے د ہلیز پر سستا انصاف مل رہا ہے ۔تمام ادھورے پروجیکٹ جو سالوں سال سے خستہ حالت میں پڑے ہوئے تھے ڈسی کی کوششوں سے مکمل ہوئیں جن میں استارو پل،کوشٹ پل،سب ڈویڑن مستوج روڈ میں کام کا آغاز،مستوج میں عوام کی سہولیات کی خاطر اسسٹنٹ کمشنر کی تغیناتی،بونی کے اندر مین روڈ کی توسیع کے ساتھ بلیک ٹاپنگ کا عمل،رسکیو 1122کی فراہمی ،قاق لشٹ میں پراگلائڈنگ نیشنل سطح پر منقغد کروانا،ڈسٹرکٹ لیویل پرپولو کا میگا ایونٹ وغیرہ شامل ہیں۔


اس کے علاوہ اپر چترال کے دور راز علاقو ں کا دورہ کر کے عوام کے مسائل سننا اور ان کے حل کے لئے ٹھوس اور مربوط قسم کے بروقت اقدامات کرنا،اپنے آفس کو ہر خاص و عام کے لئے ہمشہ کھولا رکھا جس میں ہر رنگ ، و نسل ،امیرو غریب ،سیاسی ا ور غیر سیاسی افراد بلا تفریق رسائی حاصل کر کے اپنی درخواست ڈی سی تک پہنچائے ۔ انھوں نے کہا کہ ڈی سی محمد علی کے دور میں اپر چترال کسی بھی کونے میں کوئی احتجاجی مظاہرہ نہیں ہوا اگر ہوا بھی تو آپ نے معاملات اچھی طرح سے سنوارنے میں کردار ادا کیا ۔آپ بہت غریب پروا،دیانتدار اور خدا ترس انسان ہیں مقرریں میں شاہ وزیر لال،الواعظ سید سلطا ن نگاہ ،ریٹائرڈ صوبیدار میجر قربان علی،سابق تحصیل ناظم شمس الرحمن،حسین زررین۔تورکہو،پرنس سلطان الملک،محمد پرویزلال نے خطاب کیا ۔ڈی۔سی۔اپر چترال نے اپنے خطاب میں علاقے اور نوازئیدہ ڈسٹرکٹ کے عوام کے لئے اپنے خدمات کو اپنا فرائض منصبی قرار دیا۔انھوں نے اپر چترال کے عوام کے ساتھ دلی محبت اور ہمدردی کے اظہار کو اپنا نصب العین قرار دیا۔ انھوں نے تمام شرکا کا شکریہ اد ا کیا۔

chitraltimes dc upper chitral farewell party3
chitraltimes dc upper chitral farewell party
chitraltimes dc upper chitral farewell party4

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
57327