Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آیون؛ کیڈٹ حافظ فرقان احمد کا اعزاز

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے معروف قصبہ ایون درخناندہ سے تعلق رکھنے والے کیڈٹ کالج سوات کے ہونہار طالب علم حافظ فرقان احمد ولد زرتاج احمد رول نمبر 111180نے میٹرک کے حالیہ امتحان میں 1100 میں 1092 نمبر حاصل کرکے بورڈ میں نمایان پوزیشن اور چترال کے دونوں اضلاع کے سابقہ ر یکارڈ کو توڑتے ہوئے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے ۔ انہوں نے اپنی شاندار کامیابی کو اللہ تعالی کی خصوصی مہربانی ، والدین اور عزیز و اقارب کی دعاوں اور اساتذہ کی آنتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔انہوں نے اس کامیابی کو چترال کے دونوں اضلاع کے نام کر دیا ہے ۔ اور اپنے کالج پرنسپل ،اساتذہ کرام خصوصا لیکچرر صفی اللہ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
52732