Chitral Times

May 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یوم شہداپولیس کی مناسبت سے لوئر چترال میں تقریب، شہداکے قبروں پر حاضری وسلامی

شیئر کریں:

لوئرچترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) یوم شہداپولیس کی مناسبت سے لوئر چترال کے پولیس لائن میں بھی مختلف پروگرامات کا اہتمام کیا گیا، جن میں بلڈ ڈونیشن کیمپ سمیت شاھی قعلہ روڈ اور بائی پاس چوک میں شہداء کیمپ لگائے گئے۔قرآن خوانی کی گئی اور پولیس افسران کا شہدائے پولیس کے گھروں اور قبروں پر حاضری دی اور پھولوں کے چادر چڑھائے۔


ڈی پی او لوئر چترال نے شہداء کے لواحقین کو پولیس لائن مدعو کر کے گفٹس تقسیم کیں۔ سرکل افسران شھداء کے قبروں پر پھول چڑھائے اور شہداء کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں.
اس دن کی مناسبت سے آج صبح کا آغازپولیس لائن میں قرآن خوانی سے کیا گیا جسمیں ملک، قوم کی سلامتی اور شہداء کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں


قرآن خوانی کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ثونیہ شمروز خان اور ایس پی انوسٹی گیشن خالد خان نے پولیس لائن میں یادگار شہداء پرحاضری دے کر سلامی دی اور فاتحہ خوانی کئے.


شہدائے پولیس کے لواحقین سے بات کرتے ھوئے ڈی پی نے کہا کہ شہداء پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں۔ آج جو امن ہےوہ یقینا اس قربانیوں کی بدولت ہے۔ پولیس شہداء نے قوم کی آج کیلئے اپنے کل کو قربان کیا اور شہادت کے اعلی رتبے پر فائز ہوئے ہیں۔ان کی قربانی کا کوئی نعم البدل نہیں تاہم ہم انکو خراج تحسین پیش کرنے کے کوشش کرتے رہینگے.

chitraltimes shuhada police chitral program5
chitraltimes shuhada police chitral program2
chitraltimes shuhada police chitral program1
chitraltimes shuhada police chitral program

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
51144