Chitral Times

May 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تحریک تحفظ حقوق چترال کے زیر اہتمام کراچی میں تقریب۔۔تحریر: فضل رحیم بابا

شیئر کریں:

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ *

گزشتہ دن تحریک تحفظ حقوق چترال کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کراچی میں منعقد کی گئی جس کی سرپرستی چیئرمن پیر مختار نبی اور مفتی ولی اللّٰہ چترالی نے کی۔اس تقریب میں تنظیمی امور کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے اور کراچی کی کابینہ تشکیل دی گئی۔ تقریب میں کراچی کی معروف شخصیت قاری شمس الدین ، رحمت ولی، حسین ولی شاہ ، عمران خان اور فیض اللّہ نے شرکت کی۔ اور چترال کے بنیادی مسائل اور کراچی میں مقیم چترالیوں کے مسائل پر بھی غور کیاگیا۔ سب کو بخوبی علم ہے کہ موجودہ وقت میں چترال کے عوام کو ہزارواں مسائل کا سامنا ہے وہی سنسان سڑکیں وہی پرانی ہیلتھ سسٹم اور بعض جگہوں میں پینے کے لئے صاف پانی کا بھی شدید قلت  ہے پچھلے کئی سالوں سے ہمیں  ہمارے بنیادی حقوق نہیں مل رہیں ہے تحریک تحفظ حقوق چترال کا بنیادی مقصد چترال کے محرومیوں کو اجاگر کرنا ہے اور اپنے منتحب نمائندوں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرا کے چترالیوں کو انکے بنیادی حقوق دلانا ہے ۔

یاد رہے کہ تحریک  تحفظ حقوق چترال سیاست فرقہ واریت اور قوم پرستی سے پاک ایک تحریک ہے صرف اور صرف رضائے الہی کے خاطر اپنے چترالیوں کے لیے خدمات سر انجام دینا ہے اسکو کسی بھی سیاسی اور زاتی مقصد کے لیے استعمال کرنا سختی سے منع ہے۔

رہی بات کراچی کی کراچی میں پڑھنے والے طالب علموں کے لے رہائش کا بہت بڑا مسلہ ہے خاض کر کے یونیورسٹی کے طالب علموں کے لے ہاسٹل کی سہولیات موجود نہیں اور جو روزگار کے سلسے میں بھی اتے ہیں ان کے لیے بھی رہائش کا مسلہ ہے اور جو لوگ علاج کے لیے اتے ہیں انکو بھی ہزاروں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں مقیم ہمارے کچھ قابل فخر اور عظیم شخصیات موجود ہیں جو ہر ممکن لحاظ سے چترال اور چترالیوں کی خدمات کے لئے تیار ہیں اور خدمات سر انجام بھی دے رہے ہیں اس پلیٹ فارم کے تحت ہمیں بھی مزید انکے ساتھ مل کر کام کرنا ہے جتنا ہم سے ہوسکے جب ہم مل کر کام کریں گے تب جاکے ہم ترقی کی راہوں پرگامزن ہونگے۔

اپنے انفرادی مقاصدوں کو نظر انداز کر کے اپنے چترال اور چترالیوں کے لئے اجتماعی کام کرنا ہے ہر تغصب سے بلاتر ہوکر۔ 

ہمیں چترالی ہونے کے ناطے کسی کے ساتھ بغض نہیں رکھنا چاہے جو بھی چترال اور چترالیوں کے لیئے خدمات سر انجام دے اسکو ساتھ لے کر چلنا ہے اور انکی خدمات کو سراہنا ہےتب جاکے ہم تاریخ میں ایک مہذب اور باکمال قوم بنیں گے

 اور اخر میں دعا کرتا ہو اللہ پاک ہم کو ساتھ چلنے کی اور ایک دوسرے کی خدمات کرنے کی ہدایت نصیب کریں  آمین۔

tahreek tahafuz huquq chitral karachi chapter 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, خطوط
43686