Chitral Times

19th November 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • “لمحہ فکریہ ………..” تحریر: نصیر جلالؔ دنین گہتک

    October 31, 2017 at 6:57 pm

    پانی : اللہ رب العزت نے اپنے قدرت سے اس جہاں فانی کو تخلیق کرنے سے پہلے پانی جیسے عظیم نعمت کو پیدا کیا ہے۔ جسکے بغیر زندگی مشکل بلکہ نا ممکن ہے۔ اللہ تعالی کی اس عظیم نعمت کو کس طرح جھٹلایا جاسکتا ہے۔ ہر گز نہیں قرآن مجید فرقان حمید کے سورۃ الرحمن میں خداوند تعالی نے ان تمام نعمتوں کا ذکر فرمایا ہے۔ سب کو مخاطب کر کے فرماتا ہے۔ کہ تم اللہ تعالی کے کون کون سے نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔ چند مخصوص لوگوں یا بندوں کا نام لیکر یہ نہیں فرمایا ہے۔ کہ یہ بندے میرے خاص بندے ہیں ۔ میں نے انکے لیے اس دنیائے فانی کو پیدا کر نے سے پہلے انکے لیے پانی کو پیدا کیا ہے۔ اس نعمت پر انکی ملکیت ہوگی اپنی مرضی سے استعمال کرینگے میں نے اپنے ان خاص بندوں کے لیے سر دیوں میں پہا ڑوں میں برف برساتا ہوں ۔ اور گرمیوں کے لیے زخیرہ کر کے انکے ضرورت کے مطابق برف کو پھگلا کر پانی مہیا کر تا ہوں برف ختم ہونے کے صورت میں چشموں سے انکے لیے پانی مہیا کر تا ہوں اپنے ضروریات کو پورا کرنے کے بعد جس کو چاہے اپنے مرضی کے مطابق کسی کو دیں یا نہ دیںیہ ان پر منحصر ہے۔ باقی لوگوں کو پینے کی بھی اجازت نہیں ۔ فصلوں پودوں وغیرہ کو پانی دنیا تو درکنا بس یہی مخصوص بندہ گان زندہ رہیں ۔ انکے باغات، فصلات وغیرہ سر سبز و شاداب رہیں باقی بندوں کو کس نے کہا ہے۔ کہ وہ پودے بوئیں فصلات کاشت کرو میرے خاص بندوں میں شراکت داری کریں۔ اپکا کام صرف یہ ہوں کہ جب نہر یں خراب ہوں بڑھ چڑھ کر حصہ لو جب میرے خاص بندوں کے ہاں کوئی غم و خوشی ہو حصہ لو قبر کھو دو انکے حکم مانو لیکن جب پانی کی قلت ہوگی تو آنکو سلام تو کیا نزدیک بھی مت جانا
    خدارا کچھ خوف تو کرو۔ اسلام نے ہمیں یہ بتلاتا ہے۔ کہ جس چیز کو تم اپنے لیے اچھا سمجھتے ہو۔ وہ اپنے دوسرے مسلمان بھائی کے لیے اچھا سمجھو ۔اللہ تعالی نے اپنے نعمتوں کو سب کے لیے برابر پیدا کیا ہے۔ اب بھی وقت ہے سوچ لو اور توبہ استغفار کیا کرو۔ اللہ تعالی کی دی ہوئی تعمتیں نظروں سے دیکھ لو کہ اَس پاس رہنے والے اپکے گاؤں والوں کے فصلات ، پودوں کا کیا حال ہے۔ اگر اپکے اندر خدا وند تعالی کی دی ہوئی چیز دل ہے ۔ اگر پتھر ہے تو کوئی گلہ شکوہ نہیں ۔ ہر چیز فانی ہے ۔ ہر وقت گزرنے والا ہے۔ یہ وقت بھی گزرے گا۔ سب کو جانا ہے ۔ لیکن اللہ تعالی کے سامنے جو اب دینا ہے ۔ تو اس وقت غریبوں کے ہاتھ لوہے کے اور اپکے گریبان ہونگے۔

  • error: Content is protected !!