Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سوختنی لکڑی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ،ضلعی انتظامیہ لوئرچترال خاموش تماشائی۔ جماعت اسلامی

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) جماعت اسلامی چترال نے ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی طرف سے سوختنی لکڑی کی قیمت میں ہو شربا اضافے کے باوجود خاموشی پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ امیر جماعت اسلامی لوئر چترال اخونزادہ رحمت اللہ کی زیر صدارت منقعدہ اجلاس میں منظور شدہ قرارداد میں کہا گیا ہے ۔ کہ چترال میں جہاں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سےباتیں کر رہی ہیں۔وہاں سوختنی لکڑی خصوصا شاہ بلوط لکڑی کی اسٹاک میں نایابی اور نان لوکل افراد کو من مانی ریٹس پر فروخت کے باوجود انتظامیہ کی خاموشی اور غفلت معنی خیز ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ شاہ بلوط کی سوختنی لکڑی کے سرکاری ریٹس پر فروخت کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ لکڑی ڈیلروں کے سٹاک خالی پڑے ہوئے ہیں ۔ اور وہ چوری چھپے اپنی مرضی کی قیمت پر لکڑی فروخت کر رہے ہیں ۔ لہذا سٹاک ڈیلروں کو پابند کیا جائے ۔کہ وہ عوام کو سرکاری ریٹس پر لکڑی کی فراہمی اور دستیابی کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ منہ مانگی قیمت پر لکڑی فروخت کرنے والے ٹل مالکان کے پرمٹس منسوخ اور سٹاک سیل کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال انتظامیہ کی طرف سے اس سلسلے میں اقدامات کئے گئے تھے ۔ اور عوام کا مسئلہ حل ہوا تھا ۔ جبکہ حالیہ سردیوں میں اس حوالے سے کوئی اقدامات سامنے نہیں آرہے ہیں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
42447