Chitral Times

May 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نعت شریف بحضورِ سرورِ کونینﷺ…..سردارعلی

شیئر کریں:

احمد ؑہے محمد ؑبھی  وہی میرا   آقا ہے

افلاک و انجم سے بھی وہ سب سے اعلیٰ ہے۔

محشر میں نہیں کوئی مشکل کوئی گٹھائیں

دل میں اگر ہے  نورِ محمدؑ کا  ضیا ہے۔

جس دل میں محبت ہو  اگر پاک نبیؐ سے

اُس پہ ہمیشہ سائیہ فگن  ربّ کی عطا ہے۔

اظہار مجھ سے کیا ہو میرے دل کی چاہت کی

ہردم میرے آقا میرے دل میں بسا ہے۔

سورج بھی اُس کے حسن و جمال سے ہے مزئین

واللہ کہ دوعالم میں وہی شمس الضحیٰ ہے۔

لولاک کی منزل سے پرے اُس کا ہے مقام

جبریلؑ  اُس کے در میں فقیراور گدا ہے۔

دنیا میں نہیں کوئی  بشر مثلِ محمدؑ

رحمت ہے دو عالم میں وہی نورِ خدا ہے۔

سردارؔ بھی آیا ہے تیرے در میں اِک غلام

مولا تیرا کرم ہے کہ وہ تیرا فدا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, شعر و شاعریTagged
41853