Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، ماہ ستمبر میں 77کلوگرم چرس برآمد

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈی پی او لوئر چترال عبد الحی خان (PSP)کی خصوصی ہدایت پر ماہ ستمبر2020 کے دوران ضلع لوئر چترال میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مختلف تھانوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔تفصیلات کے مطابق SHOتھانہ چترال نے 4.472کلو گرام چرس 10.5لیٹر شراب، SHOتھانہ دروش نے 1.650کلو گرام چرس SHOتھانہ کوغذی نے 82گرام چرس،SHOتھانہ بمبوریت نے 6لیٹر شراب، SHOتھانہ لٹکوہ نے 1.152کلو گرام چرس، 68.995کلو گرام خام چرس، 55گرام افیون، 30لیٹر شراب، SHOتھانہ ایون نے 165گرام چرس، 6لیٹر شراب، SHOتھانہ ارندو نے 80گرام چرس، SHOتھانہ شغور نے17لیٹر شراب، SHOتھانہ ارکاری نے 85گرام چرس، 30گرام افیون اور SHOتھانہ عشریت نے208گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے جوڈیشل حوالات بھیجوائے گئے۔ اس طرح کل 76.959کلو گرام چرس، 85گرام افیون اور 97.5لیٹر شراب برآمد ہوئے جبکہ SHOتھانہ ارندو نے مختلف جرائم میں مطلوب 04مجرمان اور تھانہ دروش نے ایک مجر م اشتہاری گرفتار کئے۔

دریں اثنا DPOچترال عبد الحی خان (PSP)کی خصوصی دلچسپی اور بھرپور کوشش کی بناء پر علاقہ دروش گول میں دو سگے بھائیوں ضیاء الرحمن اور عزیز الرحمن کے قتل کی نسبت انکوائری شروع ہوکر بغیر کسی نتیجے کے 2018سے التوکا شکار تھی اور امسال مقتولین کے بہن پر بھی قاتلانہ حملہ ہوکر بال بال بچ گئی تھی۔سوشل میڈیا پر اس نسبت ایک پوسٹ وائرل ہونے پر DPO چترال نے ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ علت نمبر634مورخہ02.10.2020جرم302/34/109 PPCتھانہ دروش درج کرواکر پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ 6ملزمان کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے، عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کے لیئے SDPOدروش کو ٹاسک دیکر ایک ہفتے کی ٹائم دی گئی ہے نیز انکوائری میں غفلت برتنے والے پولیس آفیسران SIبلبل حسن اورASIنور شاہدین کو چارج شیٹ ایشو کرکے محکمانہ انکوائری شروع کی گئی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
40850