Chitral Times

Apr 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ہمایون خان اکتوبر کے تیسرے ہفتے اپر چترال کا دورہ کرینگے

شیئر کریں:

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کا ایک اہم اجلاس آج بونی میں صدر پیپلز پارٹی اپر چترال امیر اللہ کے زیر صدرات منعقد ہوا۔ اجلاس میں اپر چترال کے تمام علاقوں سے پارٹی عہدیداران اور سینئر کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس بلانے کا مقصد پی پی پی کے صوبائی صدر ہمایون خان کے اپر چترال کے دورے کے انتظامات کے سلسلے میں تھا۔ چونکہ پارٹی کارکنان کی خواہش تھی کہ اپر چترال علیحدہ ضلع بننے کے بعد صوبائی صدر کو نئے ضلعے کا دورہ کرنا چاہئے اور صوبائی صدر نے ان کی خواہش کے پیش نظر اپر چترال کے دورے کے لئے آرہے ہیں۔

اجلاس میں مزکورہ دورے کے سلسلے میں سیر حاصل گفتگو ہوئی اور طے پایا کہ صدر 15 سے 25 اکتوبر کے درمیان اپر چترال کا دورہ کرینگے۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کی ختمی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی آئندہ کے انتظامات کے لیئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

khalilullah ppp upper chitral
ppp upper chitral meeting
ppp upper chitral meeting1
kauser ppp upper chitral shams ur rehman
ppp upper chitral meeting22
Amirullah presiden ppp upper chitral5

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40763