Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شہید اسامہ وڑائچ کیرئیراکیڈمی چترالی طلباء کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے-شہزادہ افتخارالدین

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے کہا ہے کہ شہید اسامہ وڑائچ کیرئیراکیڈمی انتہائ قلیل مدت میں نامور تعلیمی اداروں کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے – میں ڈپٹی کمشنر چترال لوئیر نوید احمد کا پوری قوم کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے اس اکیڈمی کے لیے سرکار کی طرف سے زمین دی ہے -بہت جلد اس میں کام شروع ہو گی – شہزادہ افتخار الدین نے کہا کہ سننے میں آرہا ہے حکمران جماعت پی ٹی آئ کے کچھ لوگ اس کو ناکام بنانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں – اس حوالے سے وہ اپنا سیاسی اثر و رسوخ بھرپور استعمال کر رہے ہیں –


یہ اکیڈمی نہ بننے کی صورت میں یہی لوگ قوم کے مجرم ہوں گے – اپنی مفاد کی خاطر ایک تعلیمی ادارے کو ناکام کرنے کی سازش سمجھ سے بالاتر ہے – میں کمشنر ملاکنڈ اور چیف سیکیرٹری خیبر پختنخواہ سے درخواست کر رہا ہوں کہ وہ جلد سے جلد اکیڈمی کی عمارت پر کام شروع کروائیں –


اسامہ شہید کی طرف سے یہ اکیڈمی چترالی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے – اسامہ شہید کے دوستوں کو اس حوالے سے کردار ادا کرنا چاہئیے -پوری چترالی قوم کو سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قوم کے بچوں کی مستقبل کی خاطر اس اکیڈمی کے لیے آواز اُٹھانی چاہئیے –

osama warraich academy

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39890