Chitral Times

Apr 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر میں انتظامیہ کا چھاپہ، جعلی ہینڈ سینٹائزر برآمد کرکے اسٹاک کو سیل کردیا

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مارکیٹ میں جعلی ہینڈ سیناٹزروں کے بک جانے کی عوامی شکایت پر فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے چترال ٹاون کے ایک مقامی انٹرپرائززسے مشتبہ ہینڈ سینٹائزر برامد کرکے موجود مال کو سیل کردیا جبکہ اس کے نمونے لے لئے گئے جنہیں چیک کرنے کے لئے لیبارٹری بھیجوادئیے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان اور ایس ڈی پی او ظفر احمد نے تھانہ چترال کے ایس ایچ او سجاد حسین کی معیت میں مقامی انٹرپرائزز پر چھاپہ مارتے ہوئے اس کے مالک سے کئی سوالات کئے اور ضروری دستاویز طلب کئے جن کے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر گودام میں موجود اسٹاک کو سیل کرکے قبضے میں لے لیا۔ اس موقع پر بتایاگیا کہ اس سے قبل دروش میں بھی اس برانڈ کے سینٹائزر کو دروش کے مقام پر قبضے میں لے کر اس انٹرپرائزز کے مالک کے خلاف پرچہ چاک کیا گیا تھا۔

ac chitral raid on fake sanitizer 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33904