Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شہید اسامہ وڑائچ کیرئیراکیڈمی چترال میں سال کے پہلے سیشن کے اختتام پرتقریب

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) شہید اسامہ وڑائچ کیریئر اکیڈمی چترال میں سال 2020 کے پہلے سیشن کے اختتام پر ایک پر رونق تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال, نوید احمد مہمان خصوصی جبکہ اے سی لوئر چترال, عبدالولی خان صدر محفل تھے. دیگر مہمانوں میں ڈی ای او لوئر چترال, ڈی ای او اپر چترال, پی ایم پیٹرپ (ایس آر ایس پی) خادم اللہ , پرنسپل سینٹینل ماڈل ہائی سکول, شاہد جلال , اے ڈی ای او سپورٹس, حاجی فاروق اعظم , پرنسپل چترال پبلک سکول وجیہ الدین , معروف ماہر تعلیم عالمگیر بخاری اور دوسرے معززین موجود تھے.

پروگرام کی نظامت کے فرائض شہید اسامہ وڑائچ کیریئر اکیڈمی کے ڈائریکٹر اکیڈمکس, احتشام الرحمن نے ادا کئے. عالم گیر بخاری نے کیرئر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور طلباء کی زندگی میں مقابلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا. ڈائریکٹر شہید اسامہ وڑائچ کیریئر اکیڈمی, فدا الرحمن, نے اکیڈمی کی کارکردگی اور چیلنجز پر بات کی. آپ نے اکیڈمی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا. اس موقع پر اے سی لوئر چترال عبدالولی خان نے بھی ایک مدلل تقریر کی.

پچھلے تین سالوں کی روایات خو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی سیشن کے آخر میں ETEA پیٹرن پر ایک Boards Preparatory Mock Test کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں جماعت نہم, دہم اور فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا.

سال 2020 کے Mock Test کیٹیگری میں جماعت نہم میں کلیم الرحمن نے تیسری, محمد تابش قاسم نے دوسری اور قاضی ریان نے پہلی پوزیشن حاصل کیے. جماعت دہم میں سید اقبال نے تیسری, سدرہ منتہا اور خوشبخت اقبال نے دوسری اور سمرہ منور نے پہلی پوزیشن حاصل کئے. گیارویں جماعت میں مشاہد حسین اور فیزان احمد نے تیسری, سفوان خلیل نے دوسری اور سیف الکریم نے پہلی پوزیشن حاصل کئے. بارہویں جماعت میں ارشاد نواز نواز نے تیسری, سبا بلقیس نے دوسری اور ناظم الرحمان نے پہلی پوزیشن حاصل کئے. پوزیشن حاصل کرنے والوں میں شیلڈز تقسیم کئے گئے.

اس کے علاوہ چترال میں نجی تعلیم کی اہمیت اور اس کے اعتراف کے طور پر چترال اور دروش میں قائم کئے گئے پہلے سکولوں کو یادگاری شیلڈز دئے گئے. چترال پبلک سکول کی طرف سے سکول کے پرنسپل وجیہ الدین نے شیلڈ وصول کیا جبکہ دروش پبلک سکول کی طرف سے امین الرحمن چغتائی کی صاحبزادی گل رخ چغتائی نے شیلڈ وصول کی. اکیڈمی کی طرف سے مہمان خصوصی کو بھی یادگاری شیلڈ دی گئی.

پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی ڈی سی لوئر چترال نوید احمد نے امتحانات کی اہمیت پر بات کی. اس کے علاوہ ڈی سی نے اکیڈمی کے لئے الگ عمارت بنانے کی خوشخبری بھی سنا دی. انھوں نے ایس آر ایس پی کی طرف سے سینٹینل ماڈل ہائی سکول کو شمسی توانائی کے ذریعے بجلی فراہم کرنے کی بھی نوید سنائی.
پروگرام کا اختتام قاری جمال عبد الناصر کی دعائیہ کلمات سے ہوا.

shaheed osama career academy chitral program 1
shaheed osama career academy chitral program 11

shaheed osama career academy chitral program 2 scaled

shaheed osama career academy chitral program 3 scaled

shaheed osama career academy chitral program 4 scaled

shaheed osama career academy chitral program 5 scaled

shaheed osama career academy chitral program 6

shaheed osama career academy chitral program 8

shaheed osama career academy chitral program 9

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32435